Sat, 29 Jun 2024 12:22:03
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پانچ ماہ بعد جیل سے باہر آنے سے قبل وزیراعلیٰ نے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:19:12
گریٹر نوئیڈا میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار بارش کے بعد گر گئی۔ اس میں چھ بچے دفن ہوئے۔ حادثے میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے سکول کی چھٹیاں گزارنے اپنی نانی کے گھر آئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تین زخمی بچوں کا علاج تاحال جاری ہے۔ پولیس نے جاں بحق بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:15:44
نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے ہزاری باغ واقع اوئسِس اسکول کے پرنسپل اور این ٹی اے کے سٹی کوآرڈنیٹر احسان الحق، وائس پرنسپل محمد امتیاز اور ایک روزنامہ اخبار کے صحافی جمال الدین کو طویل پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:13:04
جمعہ کو دہلی میں ہوئی زوردار بارش کے دوران اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ اور پلرس منہدم ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہونے کے ساتھ ساتھ آٹھ لوگ زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:08:41
نیٹ پیپر لیک معاملے پر پارلیمنٹ میں مباحثہ نہیں ہونے پر حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ نیٹ کے معاملے میں بہت بڑی آفت آئی ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ پیپر لیک ہوا۔ لوگوں نے ہزاروں کروڑ روپے کمائے اور طلبا کا نقصان ہوا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:06:08
دارالحکومت دہلی میں جمعہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی نظر آئیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے دہلی کے تمام علاقے ’ڈوب‘ والے علاقے ہوں۔ مجموعی طور پر بیشتر مقامات میں یہی دیکھنے کو ملا کہ پانی بھر جانے سے گاڑیاں غرقاب ہو گئیں۔ منٹو روڈ اور دوسری جگہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:01:07
آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے پوری دنیا میں بڑھتے جا رہے ہیں۔ سری لنکا میں اس طرح کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں درجنوں ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:58:40
دہلی ہوائی اڈے پر ہونے والے حادثے میں مرنے والے شخص کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دیئے جائیں گے۔ یہ اعلان دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانچ کے لیے دہلی ایئرپورٹ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 11:45:11
راجیہ سبھا میں ایک خاتون رکن ایوان میں بحث کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد ایوان کی کارروائی روک دی گئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ بے ہوش ہونے والی رکن پارلیمنٹ کا نام پھلو دیوی نیتام ہے۔ یہ چھتیس گڑھ سے کانگریس کی راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ راجیہ سبھا میں موجود کچھ دیگر ارکان کے مطابق پھولو دیوی نیتام کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy