Sat, 29 Jun 2024 17:26:28
این سی پی-ایس پی چیف شرد پوار نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں تقریر کے دوران ایمرجنسی کا تذکرہ کرنا ٹھیک نہیں تھا، یہ ان کے عہدہ کا وقار مجروح کرنے والا عمل ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:21:25
مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تین روزہ ریمانڈ کی تکمیل کے بعد ہفتہ کو انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ راؤس ایونیو کورٹ کے تعطیلاتی جج کے سامنے پیشی کے وقت ان کے ریمانڈ کی مانگ کی۔ عدالت نے سی بی آئی کے ریمانڈ کی مانگ پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:16:10
نیٹ پیپر لیک معاملے میں جانچ کی کارروائی سی بی آئی کی طرف سے بہت تیز کر دی گئی ہے۔ پہلے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں چھاپہ ماری اور پوچھ تاچھ کی کارروائی زور و شور سے دیکھنے کو ملی، اور اب گجرات میں 7 مقامات پر سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:12:52
دہلی اور جبل پور کے بعد اب گجرات کے راجکوٹ میں بھی ہوائی اڈے کی چھت گرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ خیال رہے کہ دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 13:47:33
ملک کے اندر نوعمری میں جرم کا ارتکاب کرنے والے بچوں کو انصاف دلانے کا جو نظام ہے وہ کچھ ایسی بدنظمیوں کا شکار ہوگیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جرائم کے لئے بھی نو عمروں کو برسہا برس تک نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی رہائی نصیب ہوتی ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بچوں کو حراست میں رکھے جانے والے مراکز 'ریمانڈ ہومس' پوری طرح ہاوس فل ہو چکے ہیں ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 13:41:30
مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:45:44
تعلقہ کے بارگولا میں پانی سے بھرے ہوئے گڈھے سے گزرتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت پرتیکشا (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:43:57
والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوئے 187 کروڑ روپے گھوٹالے کے خلاف بی جے پی کی طرف سے چلائے گئے احتجاجی مظاہروں کی کڑی کے طور پر کاروار میں ڈی سی آفس کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرا منعقد کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرے میں شامل بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کو حراست میں لیا ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 12:39:53
بجلی سپلائی کمپنی ہیسکام کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کروانے والی ہیسکام کی اسسٹنٹ انجینئر سمیت ہیسکام کے 13 افسران و اہلکاروں کو چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کی جج وجئے لکشمی دیوی نے ساڑھے تین سال کی قید اور فی کس 86 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy