Sat, 29 Jun 2024 18:58:09
کڈبا تعلقہ کے پالوڈی اور پانجا سے تعلق رکھنے والے شیڈول کاسٹ کے 7 خاندانوں کے 25 افراد نے 20 سال قبل اختیار کیا گیا عیسائی مذہب ترک کے دوبارہ ہندو دھرم کو اپنا لیا ۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:51:17
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو این ڈی آر ایف کوہ پیمائی مہم کے پرچم کشائی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران امت شاہ نے کوہ پیمائی مہم پر جانے والی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں زیادہ تر لوگوں کے لیے ایک جنون اور صرف چند لوگوں کے لیے فرض ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا، میں نے کامیاب کوہ پیمائی مہم کے لیے این ڈی آر ایف کو مبارکباد دی۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:47:07
دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ، ہفتہ کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش ہوئیں۔ دراصل دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے آتشی کے خلاف پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے اور ان کی شبیہ کو خراب کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:43:50
مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے بعد ہونے والے سیاسی تشدد کی تحقیقات کے لیے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریاست کی وزیر اعلیٰ پر کئی بڑے الزامات لگائے ہیں۔ جمعہ کو بی جے پی صدر کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں، کمیٹی نے یہاں تک الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال اب ممتا بنرجی کے دور حکومت میں منی پاکستان بن گیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:40:57
مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں فوج کے جوان دریا کو ٹینک سے کراس کرنے کی مشق کر رہے تھے۔ اس دوران دریا میں پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی جس کی وجہ سے فوج کے پانچ جوان دریا میں بہہ گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔ تمام فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:38:11
ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2023 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس رپورٹ کو غلط بیانی، حقائق کا چنندہ استعمال، جانبدارانہ، یک طرفہ اور ووٹ بینک کی سیاست سے بھری قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:07:00
قومی راجدھانی دہلی، نوئیڈا،غازی آباد سمیت این سی آر میں ابر رحمت کے جم کر برسنے سے جہاں شہریوں کو گرمی کی شدت سے راحت ملی ،وہیں لگاتار جھماجھم بارش سے شہر کا منظر جھیل اور تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 18:03:10
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فی الحال جیل کی سلاخوں سے آزادی نہیں مل رہی۔ دراصل دہلی آبکاری گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں آج ان کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی ہوئی تھی جہاں عدالت نے کیجریوال کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سی بی آئی کی عدالتی حراست کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
View more
Sat, 29 Jun 2024 17:59:44
مراٹھا اور او بی سی سماج کے درمیان ریزر ویشن کی جدوجہد اب پر تشدد ہوتی جا رہی ہے۔ بیڑ ضلع میں واقع مراٹھا کارکن منوج جرنگے کے آبائی گائوں ماتوری میں جمعرات کی رات دونوں سماج کے درمیان پتھرائو کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ریاست بھر میں کھلبلی مچ گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy