Sun, 30 Jun 2024 17:39:09
جنرل اوپیندر دویدی نے اتوار کو نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ جنرل دویدی 30ویں آرمی چیف ہیں۔ وہ رواں سال 19 فروری کو آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آرمی چیف بننے پر دویدی کو لیفٹیننٹ جنرل سے جنرل رینک پر ترقی دی گئی۔ حکومت ہند نے 11 جون کی رات انہیں آرمی چیف بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل وہ وائس چیف آف آرمی سٹاف، ناردرن آرمی کمانڈر، ڈی جی انفنٹری اور آرمی میں کئی دیگر کمانڈز کے سربراہ رہ
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:29:22
ہندو مسلم خاندانوں کے درمیان آمدنی کا فرق تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ دونوں برادریوں کے خاندانوں کے درمیان یہ فرق 7 سالوں میں 87 فیصد کم ہو کر صرف 250 روپے رہ گیا ہے جو 2016 میں 1,917 روپے فی مہینہ تھا۔ یہ اعداد و شمار غیر منافع بخش تنظیم پیپلز ریسرچ آن انڈیاز کنزیومر اکانومی کے سروے میں سامنے آئے ہیں۔ ملک میں مسلمانوں کی سالانہ آمدنی میں 28 فیصد، ہندوؤں کی 19 فیصد اور سکھوں کی سالانہ آمدنی میں 57 فیصد
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:26:46
دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال میں دو بار کرانے کے منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پورے نصاب کا یہ امتحان جنوری اور اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ مرکز اگلے سیشن 2025-26 سے سی بی ایس ای میں نئے پیٹرن کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نئے پیٹرن کا پہلا بورڈ امتحان جنوری 2026 میں اور اسی سیشن کا دوسرا امتحان اپریل 2026 میں ہوگا۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:20:50
دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے 28 جون کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کی چھت گرنے سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی موت ہو گئی تھی۔ مرنے والے کا نام رمیش کمار تھا۔ جس کار میں وہ بیٹھا تھا اس پر عین درمیان لوہے کی ایک شہتیر گر گئی تھی، جس میں وہ دب گیا تھا۔ حادثے کے بعد اسے ہوائی اڈے کے قریب میدانتا اسپتال لے جایا گیا لیکن اس وقت تک اس کی موت ہو چکی تھی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:17:09
عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اس کے غیر جانبدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہفتہ انہوں نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بالکل پاکیزہ اور ایماندار ہونا چاہیے اور اسے ہر طرح کے سیاسی تعصبات سے پاک ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یہ باتیں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی موجودگی میں کہیں۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:13:21
ریزرویشن کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی اپنا دل کی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل کے اس خط سے شروع ہوئی ہے جو انہوں نے حکومت کو لکھا ہے۔ ان کے اس خط کے بعد این ڈی اے میں شامل نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے بھی اب ریزرویشن کے مسئلے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 17:09:17
کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:51:57
ضلع انتظامیہ اور شہری بلدیہ کی جانب سے ڈینگی بخار پر قابو پانے کے تمام دعووں کے باوجود ضلع اتر کنڑا، دکشن کنڑا، اڈپی ضلع اور دھارواڑ ضلع میں ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 12:43:49
کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy