Mon, 01 Jul 2024 17:27:07
بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:23:28
ملک میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے درمیان این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے اس تعلق سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے فوجداری قوانین میں تبدیلی بحث و تجاویز کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جن حکمرانوں پر یک نکاتی پروگرام لاگو کرنے کی دھن سوار ہے، ان سے بحث کی امید کرنا غلط ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہیں ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:18:13
مدھیہ پردیش میں نرسنگ گھوٹالہ پر کانگریس نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے ’اِپرن‘ پہن کر اسمبلی احاطے میں پہنچے اور احتجاج کیا۔ کانگریس ارکان اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ تحریک التوا پر بحث کرائی جائے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:13:21
راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک شکریہ کے دوران بولتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے حکومت اور پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسانوں کی بات کرتے ہیں تو مودی بھینسیں چھیننے کی بات کرتے ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 13:38:06
زیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس ماہ نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گی۔ ہر طبقہ کو اس بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رواں سال یکم فروری کو پیش کئے جانےوالے بجٹ میں وزیر خزانہ نے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 13:15:16
یکم جولائی سے ملک میں فوجداری کے تین نئے قوانین نافذ کیےگئے ہیں۔ ان نئے فوجداری قوانین کے خلاف اپوزیشن حکومت پر سخت حملہ آور ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اگر انہیں ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے زبردستی منظور کیا گیا قوانین قرار دیا ہے تو کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے ان قوانین میں 99 فیصدی کاپی پیسٹ (دیگر قوانین کا نقل) ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان میں کچھ تبدیلیاں غیر ا
View more
Mon, 01 Jul 2024 12:57:57
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور حال ہی میں انہیں سی بی آئی نے جیل سے ہی گرفتار کیا ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب سی ایم کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کیجریوال نے ہائی کورٹ میں سی بی آئی کی گرفتاری کو بھی غیر قان
View more
Mon, 01 Jul 2024 12:54:52
پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کیا۔ دورانِ احتجاج ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 12:48:15
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے فوجداری قوانین زبردستی منظور کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا۔ کانگریس صدر نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں پی ایم مودی اور بی جے پی کے لوگ آئین کا احترام کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy