Mon, 01 Jul 2024 12:31:44
مغربی بنگال میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک خاتون کی پٹائی کی ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ممتا بنرجی کی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون بی جے پی اقلیتی مورچہ کی رہنما ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 12:27:48
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل کی خبریں ہیں۔ اجیت پوار کی این سی پی میں پھوٹ اور کچھ ایم ایل اے کے شرد پوار کے ساتھ رابطے میں ہونے کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کچھ ایم ایل اے جلد ہی اجیت پوار کو چھوڑ کر شرد پوار سے ہاتھ ملا لیں گے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 12:24:57
قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ لوگ مانسون کی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پر بارش نے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن کی بارش نے ہریدوار اور رشی کیش میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:55:28
پونے کے لوناوالا میں واقع بھوشی ڈیم کے قریب کل شام کے وقت پکنک پر گئی ہوئی فیمیلی کے پانچ افراد برساتی پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئے جس کے بعد ان میں سے تین افراد کی لاشیں بازیافت کی گئی اور بقیہ دو کی تلاشی مہم کو انتہائی تیز برسات کی وجہ سے پیر تک کے لئے ملتوی کیا گیا ۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:48:37
مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:37:20
پیر کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک شکریہ کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں ایوانوں میں ہنگامی آرائی یقینی ہے کیوں کہ اپوزیشن نیٹ پرچہ لیک معاملے، اگنی پتھ اسکیم، مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہےجبکہ حکومت سیٹیں کم ہوجانے کےبعد بھی اپوزیشن کو خاطر میں نہ لانے کے اپنے رویے کو قائم رکھے ہوئے ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:29:34
اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں قنوج کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرت پاٹھک نے ایک نیا دعویٰ کر کے بی جے پی حکومت پر ہی سوال کھڑے کر دیئے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتر پردیش میں بی جے پی کی شکست کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن ان میں سے ایک اہم وجہ پیپر لیک بھی ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:24:08
گجرات اور راجستھان سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں اتوار کو شدید بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ مانسون اب ملک کی شمالی ریاستوں کی طرف بڑھ گیا ہے۔ بارش سے متعلقہ واقعات جیسے آسمانی بجلی گرنے اور ڈوبنے سے ملک بھر میں متعدد اموات ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:18:35
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں ملک کی سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy