ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    موب لنچنگ واقعات کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے سخت ہدایات جاری کی

    موب لنچنگ واقعات کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے سخت ہدایات جاری کی

    Wed, 03 Jul 2024 13:26:50 
      وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موب لنچنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ میں پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کی آنکھیں کھلی رہنی چاہیے۔ پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جانا چاہی۔
    مانسون نے 6 دن پہلے ہی پورے ملک کا احاطہ کر لیا: آئی ایم ڈی

    مانسون نے 6 دن پہلے ہی پورے ملک کا احاطہ کر لیا: آئی ایم ڈی

    Wed, 03 Jul 2024 13:22:10 
    ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ جنوب مغربی مانسون نے معمول کی تاریخ سے 6 دن پہلے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا، ’’جنوب مغربی مانسون آج راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے بقیہ حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ اس نے 8 جولائی کی عام تاریخ کے برعکس 2 جولائی 2024 کو ہی پورے ملک کا احاطہ کر لیا۔‘‘
    حجاج کی وطن واپسی کا عمل بحسن و خوبی جاری

    حجاج کی وطن واپسی کا عمل بحسن و خوبی جاری

    Wed, 03 Jul 2024 12:31:29 
    ہندوستانی حجاج کرام کا فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم ﷺ کی زیارت کے بعد مدینہ / جدہ ائیرپورٹ سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک 121 پروازوں کے ذریعے 37493حجاج کرام وطن واپس آچکے ہیں۔ ہندوستانی ہوائی اڈوں پر حجاج کے استقبال اور رہنمائی کے لیے موجود مرکزی ، ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ ایجینسیز کے ذمہ داران حجاج کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں۔
    دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا اورنج الرٹ

    دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا اورنج الرٹ

    Wed, 03 Jul 2024 12:28:24 
    مانسو ن مقررہ وقت سے پہلے ملک میں پہنچ گیا ہے۔ راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں بھی منگل کو بارش ہوئی۔ منگل کی شام دہلی این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ اتر پردیش میں بھی مانسون نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
    ہیمنت سورین کی ضمانت کے بعد جشن منانے کی تیاری میں جے ایم ایم

    ہیمنت سورین کی ضمانت کے بعد جشن منانے کی تیاری میں جے ایم ایم

    Wed, 03 Jul 2024 12:24:53 
    ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلی کے طور پر جھارکھنڈ کی سیاست میں اتر سکتے ہیں۔ چمپائی حکومت کے ایک پروگرام کی منسوخی کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بدھ کے روز جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقدہ ایک تقریب میں 1500 سے زیادہ نئے منتخب اساتذہ کو تقرری کے خطوط دیے جانے تھے، جہاں چیف منسٹر چمپائی سورین کو پہنچنا تھا لیکن پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔
    جتنا سفر اتنا ٹول سسٹم تین ماہ میں شروع ہو جائے گا، آمد ورفت کے لیے روڈ میپ بھی پیش

    جتنا سفر اتنا ٹول سسٹم تین ماہ میں شروع ہو جائے گا، آمد ورفت کے لیے روڈ میپ بھی پیش

    Wed, 03 Jul 2024 12:20:18 
    مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹول ٹیکس کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب جتنا سفر اتنا ہی ٹول ادا کرنا ہوگا۔ مرکزی وزیر کے مطابق جی پی ایس اور سیٹلائٹ پر مبنی اس نئے ٹول سسٹم کا پہلا مرحلہ تین ماہ میں شروع ہو جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے آلودگی کو کم کرنے کے لیے گرین اینرجی کے استعمال کو ترجیح دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
    ہاتھرس میں دلدوز سانحہ، مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی،120سے زائد ہلاک

    ہاتھرس میں دلدوز سانحہ، مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی،120سے زائد ہلاک

    Wed, 03 Jul 2024 12:08:22 
    وپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (بھولے بابا کا ستسنگ) کے دوران زبردست بھگدڑ مچ گئی جس کے سبب۱۲۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
    بھوشی ڈیم سانحہ : لاپتہ عدنان کی بھی لاش مل گئی، تمام مہلوکین سپر دخاک

    بھوشی ڈیم سانحہ : لاپتہ عدنان کی بھی لاش مل گئی، تمام مہلوکین سپر دخاک

    Wed, 03 Jul 2024 12:02:34 
    ناؤلہ کے بھوشی ڈیم سانحہ میں غرق ہونےوالے۴؍ سالہ عدنان انصاری کی لاش مل  مل گئی اوراس کی بھی تدفین عمل میں آگئی۔ اس سے قبل غرقابی سانحہ میں ہلاک ہونےوالے ایک ہی خانوادہ کے ۵؍میں سے۳؍افراد کی اتواراور پیر کی درمیانی شب اور ۷؍سالہ عمیرہ اور ۴؍سالہ عدنان کی پیر کو بعد نمازعشاء جامع مسجد قبرستان سیدنگر (پونے) میں تدفین عمل میں آگئی۔جلوس جنازہ میں سیدنگر کے علاوہ پونےکےمختلف علاقوں کے مسلمانوں نےکثی
    راگھو چڈھا نے پیپر لیک پر کہا:ملک میں چل رہا ہے ایک دوسرا آئی پی ایل یعنی انڈین پیپر لیک

    راگھو چڈھا نے پیپر لیک پر کہا:ملک میں چل رہا ہے ایک دوسرا آئی پی ایل یعنی انڈین پیپر لیک

    Wed, 03 Jul 2024 11:59:45 
    پیپر لیک پر بحث سڑکوں سے پارلیمنٹ تک شدت اختیار کر چکی  ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن  راجیہ سبھا راگھو چڈھا نے منگل کو راجیہ سبھا میں این ای ای ٹی اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیکس اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ملک کے 35 لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہے۔ انہوں نے پیپر لیک کیس کو ملک کا دوسرا آئی پی ایل قرار دیا۔