Tue, 09 Jul 2024 12:17:00
ممبئی میں آج و بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوسرے روز بھی اسکول و کالج بند رکھے گیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا بھی انتباہ ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں سے زبردست ٹریفک جام کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:14:40
کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد 9 جولائی کو یعنی آج پہلی بار رائے بریلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 18ویں لوک سبھا میں رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا رائے بریلی کا پہلا دورہ ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:12:25
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے کابینہ میں توسیع کے ساتھ ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کو ضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ ہیمنت سورین کو ضمانت دینے کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دی تھی۔ تاحال ای ڈی کی عرضی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج نہیں کی گئی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:10:36
سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل سمیت کچھ دیگر کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کو ایک قبول حقیقت کے طور پر سمجھتے ہوئے پیر کو کہا کہ اس کا (پیپر لیک) پھیلاؤ طے ہونے کے بعد فیصلہ کیاجاسکتا ہے کہ متعلقہ امتحان دوبارہ کرانے کی ضرورت ہے یا نہیں ۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:08:02
ملک کی کئی ریاستوں میں لگاتار ہو رہی بارش کے سبب گرمی کی شدت سے نجات ضرور مل گئی ہے، لیکن جگہ جگہ آبی جماؤ نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں بارش نے سیلاب والے حالات پیدا کر دیے تھے، اور اب مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں تو حالت بد سے بدتر دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 12:01:55
نیٹ پیپر لیک معاملے پر کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پیپر لیک ہونے اور امتحانات کی شفافیت و رازداری پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر امتحان کی دیانتداری سے سمجھوتہ کیا گیا ہے تو دوبارہ امتحان کا حکم دینا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پیپر لیک ہوا ہے تو یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا ہے۔ اس معاملے میں اب آئندہ سماعت بدھ 11جولائی کو ہوگی۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 11:55:11
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی پیر کے روز منی پور پہنچے اور پہلے تشدد متاثرین سے ملاقات کی، پھر منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کے ساتھ میٹنگ کر موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ منی پور میں ہو رہا ہے، ویسا انھوں نے ملک میں کہیں نہیں دیکھا۔
View more
Tue, 09 Jul 2024 11:50:43
اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) میں شامل پارٹیوں کی طلبا یونٹس کے ایک نمائندہ گروپ نے میڈیکل کورسز میں داخلہ کے لیے منعقد قومی اہلیت و داخلہ امتحان- انڈر گریجویٹ (نیٹ-یو جی) امتحان کو پھر سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز دہلی واقع جنتر منتر پر زوردار مظاہرہ کیا۔ اس دوران ’انڈیا یوتھ فرنٹ‘ (آئی وائی ایف) کے کئی لیڈران و کارکنان جنتر منتر پر اپنی آواز اٹھاتے ہو
View more
Tue, 09 Jul 2024 11:36:30
’’راجدھانی کے بنیادی مسائل، آبی بحران، آبی جماؤ، گندگی، بدعنوانی جیسے ایشوز سے دھیان بھٹکانے کے لیے عآپ اور بی جے پی اساتذہ کے ٹرانسفر جیسے عام عمل کو سیاسی تقریب بنا کر پیش کر رہی ہیں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy