Wed, 10 Jul 2024 11:47:09
موسم کا حال بتانے کا ذمہ دار محکمہ موسمیات بارش کے تعلق سے صحیح اطلاع دینے میں بار بارناکام ثابت ہورہا ہے۔ اتوار کو بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا تھا، مگر بارش اتنی زوردار ہوئی کہ بھٹکل میں ہی 209 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی، ہوناور، کمٹہ اور اُڈپی میں کئی لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے این ڈی آر ایف ٹیم کو میدان میں اُترنا پڑا تھا،
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:36:08
مودی حکومت کا تیسرا دور وزیر اعظم مودی اور وزیر مالیات نرملاسیتا رمن کیلئے سخت دبائو کے درمیان کانٹوں بھرے تاج سے کم نہیں ہے کیوں کہ مرکزی حکومت جن ۲؍پارٹیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے وہ مرکز سے اپنا اپنا حصہ چاہتے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:31:14
ہاتھرس معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیادپر ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور سرکل افسر (ایس او) سمیت ۶؍ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بھولے بابا کو کلین چٹ بھی دے دیا ہے اور اس معاملے میں سازش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:22:49
اتر پردیش کے اناؤ میں ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ٹینکر اور ایک ڈبل ڈیکر بس میں ٹکر ہوئی جس کے بعد بس کئی بار الٹ گئی۔ اس حادثے میں 18 مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:17:21
انڈونیشیا واقع سلاویسی جزیرہ میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں کم و بیش 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:14:06
مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، بہار سمیت ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 13 جولائی کو کیا جائے گا۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:08:54
سمندری طوفان ’بیرل‘ نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ تیز آندھی، سیلاب اور درخت گرنے سے 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی دوران منگل کو مزید 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث درخت گرنے اور شدید سیلاب کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 11:02:24
دکشن کنڑا اور اڈپی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں انجام دینے والی 'چڈّی گینگ' سے وابستہ لٹیروں کو منگلورو، ہاسن اور سکلیشپور پولیس کے اشتراک اور کے ایس آر ٹی سی بس اور پرائیویٹ بس اسٹاف کے تعاون سے سکلیشپور میں گرفتار کر لیا گیا ۔
View more