Wed, 10 Jul 2024 18:43:24
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ایسے میں دہلی میں گزشتہ سال کی طرح سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے دہلی حکومت کے وزراء محکموں کے کام کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ زیرو پر پہنچ رہے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:22:37
ممبئی پولیس نے منگل کو ورلی بی ایم ڈبلیو ہٹ اینڈ رن کیس کے مرکزی ملزم مہر شاہ کو تھانے ضلع کے ویرار سے گرفتار کر لیا۔ تین روز قبل مِہر شاہ ورلی میں اسکوٹر سے جا رہے ایک ماہی گیر جوڑے کو اپنی بی ایم ڈبلیو کار سے ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا، جس میں خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے پر شیوسینا-یوبی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ کہ ملزم کے والد کے مجر
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:19:33
ہریانہ کی روہتک لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے کٹھوعہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کٹھوعہ میں فوج پر ہوا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے۔ مگر اسی کے ساتھ افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ ایک مہینے کے اندر جموں-کشمیر میں یہ 5 واں دہشت گرانہ حملہ ہے۔ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، ملک کے تحفظ کے ہر فیصلے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:13:23
بابا رام دیو کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کی کمپنی ’پتنجلی‘ کے خلاف پہلے ہی عدالت نے کئی فیصلے سنائے ہیں، اور اب بامبے ہائی کورٹ نے ایک معاملہ میں اس کمپنی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ معاملہ کپور مصنوعات سے جڑا ہوا ہے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 18:00:44
حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے دہلی، حیدر آباد، بنگلورو، اندور، بھوپال، لکھئنو اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے سفرِحج کا آغاز کرنے /والے تمام حجاجِ کرام خوشگوار ماحول میں فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم کی زیارت کے بعد سعودی عرب سے وطن پہنچ گئے۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:55:51
ریلوے پلیٹ فارم پر چلنے کے دوران اچانک پیچھے سے ٹرین کی ہلکی ٹکر پر ریلوے پٹری پر گر کر ایک شخص کا ہاتھ کٹ ہوکر بدن سے جدا ہوگیا اور شخص بری طرح زخمی ہوگیا جس کی شناخت داسا اِیرا موگیر (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بھٹکل تینگنگونڈی کا رہنے والا ہے۔ حادثے میں داسا کا ہاتھ کٹ کر بدن سے الگ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سر کو بھی چوٹ لگی ہے ۔ اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:19:27
تراکھنڈ کےمنگلور کے ضمنی انتخاب میں مسلم رائے دہندگان کو حق رائے دہی سے روکا گیا اس کے علاوہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔سوشل میڈ یا پر گردش کرتے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مسلموں جن میں بزرگ بھی شامل تھے ان پر حملہ کیا گیا، ان کے کپڑوں پر خون صاف دیکھا جا سکتا ہے، اس میں کئی لوگوں نے الزام لگایا کہ انہیں ووٹ دینے سے روکا گیا۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:13:34
ای ڈی نے دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے معاملے میں راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں ای ڈی نے اروند کیجریوال کو مبینہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور سازشی قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں گوا انتخابات میں رشوت کی رقم کے استعمال کی بھی خبر تھی۔
View more
Wed, 10 Jul 2024 17:11:34
ممتا بنرجی حکومت کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے معاملے کو سماعت کے قابل سمجھا ہے اور مرکز کی دلیل کو مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم قانون کے مطابق اس کی میرٹ پر آگے بڑھیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy