Thu, 11 Jul 2024 11:47:35
شہر کے کورٹ روڈ پر واقع ایک بیکری میں دئے گئے پیپر پلیٹوں پر قرآنی آیات نظر آنے کے بعد مسلمانوں نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:45:01
حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 'چار سو پار' کا جو خواب دیکھا تھا اسے چکناچور کرنے اور اتر پردیش میں شرمناک شکست کے ساتھ ملکی سطح پر صرف 245 سیٹوں محدود کرتے ہوئے سیاسی سمندر میں پارٹی کا بیڑا غرق کرنے میں اتر کنڑا کے رکن اسمبلی اننت کمار ہیگڑے کا ہاتھ ہونے کی بات ان دنوں میں میڈیا میں گردش کر رہی ہے ۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:40:18
شہر کے گورٹے میں منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے بندرگاہ ، ماہی گیری و اندرونی آبی نقل و حمل منکال وئیدیا نے ریاست کے ماہی گیروں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ریاستی محکمہ ماہی گیری نے مختلف علاقوں میں کئی منصوبے منظور کیے ہیں، جس پر 3000 ہزار کروڑ خرچ ہونگے ۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:31:13
بہار میں کوسی، باگمتی، گنڈک جیسی اہم ندیاں خوفناک نظارہ پیش کر رہی ہیں۔ یہ ندیاں کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ ریاست کی اہم ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ اور طغیانی بڑھنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ کئی ضلعوں میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل بھی ہو چکا ہے، جس سے بڑا علاقہ غرقاب ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:27:20
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آئی آئی ٹی (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کے طلبا کے پلیسمنٹ اور سالانہ پیکیج میں مبینہ طور پر گراوٹ سے متعلق بدھ کے روز مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی تعلیم مخالف نیت کے سبب ہونہار نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اپنی پوری طاقت کے ساتھ نوجوانوں کی آواز لگاتار اٹھاتا ر
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:23:28
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے آج اپنے ایک بیان میں جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ موبائل فون ہیک کیے جانے کا سنگین الزام بی جے پی پر عائد کیا۔ اس بیان کے ساتھ ہی اسرائیلی کمپنی این ایس او کے ذریعہ تیار پیگاسس سافٹ ویئر ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے آئی فون پر آئے ایک الرٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فون ہیکنگ سے متعلق یہ دعویٰ کیا ہ
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:20:10
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سرکاری افسران کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آئے ہیں۔ وہ ایک افسر کا پیر پکڑ لینے کی بات بھی کہتے ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر آر جے ڈی لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پوری دنیا کا سب سے بے بس، بے اختیار اور لاچار وزیر اعلیٰ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 11:10:21
سپریم کورٹ نے بدھ (10 جولائی 2024) کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سی آر پی سی کی دفعہ 125 کے تحت مسلم خاتون اپنے شوہر سے کفالت کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ ایک مسلمان شخص نے اپنی بیوی کو کفالت ادا کرنے کے تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بدھ کو اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ اہم فیصلہ سنایا ہے۔ محمد عبدالصمد نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی۔
View more
Thu, 11 Jul 2024 00:07:21
کرناٹک کے ضلع چکمنگلور کے دیواگونڈن ہلی گاؤں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لوگوں میں ایک پراسرار بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ گاؤں کے کئی لوگ سوجن زدہ ٹانگوں اور شدید جسمانی درد میں مبتلا ہو کر بستر پر پڑے ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy