Sat, 27 Jul 2024 17:28:48
ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا تھا، تاہم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی تھیں۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 17:24:30
ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 13:19:50
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو واپس لاؤ۔ پلاننگ کمیشن کا ایک ڈھانچہ تھا، اس نے ملک میں انفراسٹرکچر تیار کیا۔ پلاننگ کمیشن نیتاجی سبھاش چندر بوس کا خیال تھا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:56:03
نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:37:27
شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:27:43
انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد لاپتہ ہوئے بھارت بینز ٹرک اور اس ڈرائیور ارجن کے لئے جاری تلاش مہم توقعات کے برخلاف جمعہ کے دن بھی نتیجہ خیز نہیں ہوئی ۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:19:05
سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:14:40
جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2024 12:10:52
راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعہ صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy