Thu, 01 Aug 2024 19:55:47
اڈپی ضلع میں موسلا دھار برسات کا سلسلہ برابر جاری ہے جس کی وجہ سے ندیاں ابل کر سڑکوں پر بہنے لگی ہیں اور بہت سارے مقامات پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ اس سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:49:09
مسلسل بھاری برسات کی وجہ سے منگلورو کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی اور بہت سارے گھروں کے اندر پانی گھس گیا ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:44:44
چٹانیں کھسکنے ، ہائی وے پر مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر گرنے اور اس میں موٹر گاڑیوں کے پھنسنے کی وجہ سے گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے شیرڈی گھاٹ جو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا اب اسے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:37:35
دہلی کوچنگ حادثہ کے بعد پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کے کوچنگ اداروں میں جانچ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ اس سلسلے میں پٹنہ کے ڈی ایم چندرشیکھر نے بدھ کو پٹنہ کے کوچنگ مالکان کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں ایس ایس پی، سٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 19:27:52
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مطابق یو پی اے کے دور میں کورونا دور سے زیادہ مہنگائی تھی۔ انہوں نے اپوزیشن بالخصوص کانگریس پر کسانوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ یوپی اے کے دوراقتدار میں مہنگائی دوہرے ہندسے میں تھی جبکہ مودی حکومت کے10 سالہ دور میں ہندوستان میں مہنگائی کی اوسط۵ء۸؍ فیصد رہی ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 18:16:49
انوراگ ٹھاکر کی کوشش شعوری رہی ہو یا غیر شعوری،لیکن اتنا توطے ہے کہ ’ذات‘ کا موضوع چھیڑ کرانہوں نے بی جے پی کو بری طرح پھنسا دیا ہے۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 18:09:35
گزشتہ روز لوک سبھا میں راہل گاندھی کی ذات کو لے کر کئے گئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے انتہائی متنازع تبصرے پر حکمراں محاذ کو شرمندگی ہونی چاہئے تھی لیکن وزیر اعظم مودی نے افسوس ظاہر کرنے کے بجائے انوراگ ٹھاکر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تقریر کا ویڈیو ٹویٹ کردیا۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 17:58:27
مرکزی وزیر برائے بھاری صنعتیں اور اسٹیل ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ جنتادل ایس، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی کی ایک ہفتہ طویل پدیاترا کی حمایت نہیں کرے گی۔
View more
Thu, 01 Aug 2024 17:55:05
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا جمعرات کو کیرالہ کے وائناڈ پہنچے، جہاں حال ہی میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سانحہ پیش آیا تھا۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کو تسلی دی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy