Mon, 12 Aug 2024 18:00:13
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے پیر کے دن کہا کہ پولیس اگر اتوار تک کیس حل نہ کرپائی تو وہ آر جی کار ہاسپٹل ڈاکٹر قتل کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یہ کیس فاسٹ ٹریک عدالت میں چلے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:45:55
ہریانہ کی کئی کھاپ پنچایتیں خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ کی حمایت میں سامنے آئیں اور ان کھاپ پنچایتوں نے ونیش پھوگٹ کو انصاف اور بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:33:09
نیشنل بورڈ آف ایگزامینشنز ان میڈیکل سائنیسز نے نیٹ پی جی 2024 کا انعقاد آج کامیابی کے ساتھ کیا جو حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود كا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ نیٹ پی جی 2024 کا انعقاد دو شفٹوں میں 170 شہروں میں پھیلے 416 مراکز پر کیا گیا۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:29:16
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران اور بغاوت کے بعد بھی ملک میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے تشدد کی طرح طرح کی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:18:44
دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں آئندہ 15 اگست کو پرچم کشائی معاملہ پر اب کشمکش والی صورت حال ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ عآپ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ اس مرتبہ یومِ آزادی کے موقع پر اسٹیڈیم میں ریاستی وزیر آتشی ہی پرچم کشائی کریں گی۔ دہلی حکومت میں کابینہ وزیر گوپال رائے نے اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تیاریوں سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:13:02
ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے وزن مینجمنٹ کے سلسلے میں اتوار کو ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور اس کے کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسرے کی۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:10:15
زوردار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں حالات بہت سنگین ہوگئے ہیں۔ پوری ریاست میں 338 سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ ریاستی شاہراہ کے ساتھ ساتھ کئی قومی شاہراہوں کے بند ہوجانے سے آمد و رفت پر زبردست منفی اثر پڑا ہے۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:06:28
شمبھو بارڈر پر جمع ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کو آج سپریم کورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہراہ کو پارکنگ تصور نہ کریں اور وہاں سے ٹریکٹر ہٹائیں۔ عدالت عظمیٰ نے شمبھو بارڈر کو جزوی طور پر کھولنے کا حکم صادر کرتے ہوئے آج یہ بیان دیا۔
View more
Mon, 12 Aug 2024 17:02:40
ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کے لیے پیر کا دن 'سیاہ' بنا دیا ہے۔ جیسی کی اُمید تھی آج بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئر پوری طرح بکھر گئے۔ شروعاتی دور میں اڈانی گروپ کے شیئروں میں 17 فیصد تک کی زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy