Tue, 13 Aug 2024 19:40:47
کانگریس عوامی ایشوز کو لگاتار پارلیمنٹ میں اور سڑکوں پر اٹھا رہی ہے۔ بے روزگاری، مہنگائی اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو پارٹی کے سرکردہ لیڈران لگاتار ہدف تنقید بھی بنا رہے ہیں۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 18:29:12
ہندوستان میں ایک بار پھر اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو شدید نشانہ بنایا ہے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اس معاملے پر مسلسل بیانات دے رہے ہیں اور سیبی کے کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:34:51
کیرالہ میں پانچویں اور ساتویں جماعت کی نئی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی نصابی کتابوں میں آن لائن پھیلنے والی جعلی خبروں کی شناخت اور ’حقائق کی جانچ‘ کا نظام نافذ کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:23:52
ریزرو بینک آف انڈیا کی بینکوں اور فائنانس کمپنیوں پر گہری نظر ہے اور کسی بھی طرح کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر فوراً کارروائی کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:19:54
بی جے پی لیڈر کریٹ سومیّا آئی این ایس وکرانت فنڈنگ معاملہ میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیٓں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے کریٹ سومیّا کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے کے خلاف بھی دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں ’کلوزر رپورٹ‘ کا نمٹارہ کرتے ہوئے معاملے کی مزید جانچ کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس بات کی جانچ ہی نہیں کی کہ بحریہ کے مال بردار جہاز ’آئی این ایس وکرانت‘ کو بچا
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:15:24
مغربی بنگال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور بہیمانہ قتل معاملہ پر جاری ہنگامہ کے درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت عدالت کے ذریعہ دے دی گئی ہے اور پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کیس سے جڑے سبھی کاغذات کو فوراً سی بی آئی کے حوالے کر دے۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:09:28
بنگلہ دیش کی عدالت نے ایک شہری کی درخواست پر مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ، عوامی لیکگ کے مقامی رہنما اور 4 پولیس افسران کے خلاف قتل کے مقدمے پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:05:50
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی بیوی کو اپنی بہن کے خلاف لڑانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ میں اپنی تمام بہنوں سے پیار کرتا ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار بارامتی لوک سبھا حلقہ سے سپریا سولے کے خلاف الیکشن لڑی تھیں اور سپریا سولے سے ہار گئی تھیں۔
View more
Tue, 13 Aug 2024 17:01:13
ہنڈن برگ-اڈانی معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ امریکی شارٹ سیلر فرم کی طرف سے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بوچ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اڈانی گروپ سے منسلک ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy