Mon, 02 Sep 2024 11:18:12
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کو لے کراس وقت سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ اس درمیان انتخاب سے ٹھیک قبل پنے میونسپل کارپوریشن این سی پی کے سابق کونسلر ونراج انڈیکر کو اتوار (یکم ستمبر) کی رات کچھ نامعلوم جرائم پیشاوروں نے گولی مار کر قتل کرکے سنسنی پھیلا دی ہے۔ حملہ آوروں نے ان پر تیزدھار اسلحوں سے حملہ کیا پھر انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ شدید حالت میں زخمی ونراج زخم کی تاب نہ لاسکے اور موقع پر
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:11:06
ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ آئے دن پیش آرہا ہے۔ تازہ واردات میں دھولیہ سے بذریعہ ٹرین کلیان آنے والے ایک معمر شخص کو چند شرپسندوں نے بیف رکھنے کے الزام میں بری طرح زدوکوب کیا۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:06:45
چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گرنے سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے لوگوں میں شدید غصہ ہے اس واقعہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر بظاہر معافی مانگ لی ہے، مگر دھمکی بھرے لہجے میں۔ وزیر اعظم کے ذریعے دھمکی بھرے لہجے میں مانگی گئی معافی منظور نہیں کی جا سکتی یہ باتیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے رہنما پون کھیڑا نے کہیں۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 11:03:33
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ جس کی وجہ سے شدید سیلاب، جان و مال کا نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ دونوں ریاستیں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش سے جوجھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے ندیاں اوپر بہہ رہی ہیں اور حیدرآباد اور وجئے واڑہ جیسے شہروں سمیت وسیع علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:59:58
کانگریس پارٹی نے حال ہی میں ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی سربراہی میں قانون، حق اطلاعات اور انسانی حقوق کے شعبہ کو ازسرنو تشکیل دیا تھا، جس کا اتوار کے روز پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فرضی خبروں پر قانون پانے اور کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری ردعمل تیموں کی تشکیل کا فیصلہ لیا گیا۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:56:24
اتراکھنڈ کے الموڑا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھگوت سنگھ بورا کو ایک نوعمر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ کی ہدایت پر بورا کو پارٹی سے برخاست کر دیا گیا ہے، جو کہ سالٹ بلاک صدر کے عہدہ پر فائز تھا۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:52:48
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وہی کر رہا ہے، جو بی جے پی کے لئے مناسب ہے۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا الیکشن کے دوران بھی چناؤ کمیشن نے غیر ضروری طور پر پولنگ کی
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:47:25
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے کی طرف سے متعارف کردہ ’وِنٹر ایکشن پلان‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پرانی اور ناکام حکمت عملی قرار دیا۔ انہوں نے کہ اس سے کیجریوال حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔
View more
Mon, 02 Sep 2024 10:41:43
قدرتی آفات نے کیرالہ کے وائناڈ ضلع کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ 26 جولائی کو ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا، جس میں 600 سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy