Tue, 03 Sep 2024 11:18:08
دہلی کے راؤس ایونیو کورٹ نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو 4 دن کے لیے ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اب انہیں 6 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے اس کارروائی کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ 'آمریت' ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:13:16
ہماچل پردیش میں پیر کو زوردار بارش کے سبب قومی شاہراہ 707 سمیت مجموعی طور پر 109 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹرل نے یہ جانکاری دی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:08:13
سیبی چیئرپرسن مادھبی بُچ معاملہ پر آج ایک بار پھر کانگریس نے پی ایم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آئی سی آئی سی آئی پر بھی کانگریس نے سوالوں کی بارش کی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ مادھبی بُچ ایک ساتھ تین مقامات سے تنخواہ لے رہی تھیں جو اصول و ضوابط کے خلاف ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 11:03:22
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں یہ یقینی بنانے کے لیے کہ بی جے پی کی شکست ضروری ہے کہ کسانوں کے دیگر مطالبات بشمول کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو پورا کیا جائے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:56:46
سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ معاملے میں کانگریس لگاتار مودی حکومت کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے بھی سوال کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:53:01
منیش سسودیا اور کے. کویتا کے بعد سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالے سے جڑے ایک منی لانڈرنگ معاملے میں عآپ کے سابق مواصلاتی امور کے انچارج وجئے نایر کو پیر کے روز ضمانت دے دی۔ کوآرڈنیشن بنچ کے ذریعہ مذکور ’ضمانت ضابطہ ہے، جیل استثنیٰ ہے‘ کے قانونی اصول کو مانتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ مقدمہ سے قبل جیل میں بند کرنا سزا نہیں ہو سکتی۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:50:23
میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین پون کھیڑا نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شطرنج کا کھیل جاری ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس شطرنج کے کھیل میں کون کون کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جاننا چاہتی ہے کہ مادھبی پوری جو سیبی کی سربراہ ہیں وہ ایک وقت میں کئی جگہ سے کیسے تنخواہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود ان الزامات کی تردید کریں اس کے بعد وہ جواب دیں گے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:43:04
ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت مانسون کی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے کہیں زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے تو کہیں لوگوں نے شدید گرمی سے راحت لی ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2024 10:37:18
پتور پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر بی جے پی کے کٹر ہندوتوا وادی لیڈر ارون کمار پوتیلا کے خلاف عصمت دری سمیت قتل کی دھمکی، دھوکہ دہی جیسے کئی دیگر معاملات میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy