Wed, 11 Sep 2024 07:19:45
کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 22:59:48
تبدیلی مذہب کے الزام میں قریب ڈیڑھ سال تک جیل میں بند ہوکر ضمانت پر رہا ہونے والےمولانا کلیم صدیقی اور دیگر 13 لوگوں کو این آئی اے۔اے ٹی ایس عدالت نے قصور وار قرار دیا ہے اور کل بدھ کو انہیں سزا سنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 19:22:58
تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کھمم کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے گی۔ یہ اقدام متاثرین کی مدد اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 19:16:26
سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو بچھو سے موازنہ کرنے کے الزام میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے خلاف جاری ہتک عزت کی کارروائی پر روک لگا دی۔ جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس آر مہادین کی بنچ نے تھرور کو عبوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما راجیو ببر کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 19:09:10
جی ایس ٹی کونسل کی 54ویں میٹنگ کل مکمل ہوئی، جو مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی۔ اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، مگر بعض دیرینہ مسائل کو فی الحال نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کے نئے فیصلوں میں کینسر کی دواؤں، نمکین مصنوعات، اور مذہبی سفر کے لیے ہیلی کاپٹر سروس پر جی ایس ٹی میں کمی کرنے کا اعلان شامل ہے۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 18:19:54
بنگلور کے قریب ضلع رام نگر میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک سات سالہ بچی کو گنیش پنڈال سے اغوا کر نے کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے اُس وقت ناکام بنادیاجب پینڈال میں موجود قریب 25 نوجوان ایک ساتھ حرکت میں آگئے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، جس کے دوران اغوا کرنے والے نوجوان نے خوف زدہ ہوکر لڑکی کو ایک دکان کے باہر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا، بعد میں پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس ک
View more
Tue, 10 Sep 2024 18:09:23
کانگریس نے آج ایک بار پھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ پر نئے الزامات عائد کیے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ سیبی کی سربراہ مادھبی بُچ نے مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ، ڈاکٹر ریڈیز، پڈیلائٹ، آئی سی آئی سی آئی، سیمبکارپ، اور ویسو لیجنگ اینڈ فائنانس سمیت کئی کمپنیوں سے مالی فائدہ اٹھایا ہے۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 18:01:10
منی پور میں امن بحالی کی کوششوں کے تحت طلباء کے احتجاج کے بعد ریاست کے تین اضلاع میں پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ امپھال مشرق اور امپھال مغرب اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ تھاؤبل میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163(2) کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 10 Sep 2024 17:55:52
خلیج بنگال میں ایک نیا موسمی نظام دہلی میں بارش کا باعث بننے والا ہے۔ موسمیاتی ایجنسیوں کے مطابق، خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ بن چکا ہے۔ جب یہ نظام زمین پر آگے بڑھے گا، تو یہ ملک کے وسطی حصے سے گزرتے ہوئے دہلی کے قریب پہنچے گا۔ اس کی وجہ سے مانسون ٹرف دہلی کے قریب آجائے گی، جس کے نتیجے میں آئندہ ایک ہفتے تک اچھی خاصی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کی پیشگوئی کے تحت 11 اور 12 ستمبر کے لیے یلو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy