Thu, 12 Sep 2024 17:31:59
اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے میں، اسرائیلی فوج نے وسط غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول اور دو رہائشی گھروں پر بدھ کی رات شدید بمباری کی۔ اس فضائی حملے
View more
Thu, 12 Sep 2024 17:27:27
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کل پانچ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں انبالہ کینٹ سے پریمل پاری، پانی پت دیہی سے سچن کنڈو، نروانا (ایس سی) سے ستبیر ڈبلین، رانیا سے سرو میترا کمبوج، اور تیگاؤں سے روہت ناگر کو پارٹی نے امیدوار نامزد کیا ہے۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 14:47:33
تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی کے اُلٹ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ کنارے پر موجود دیگر ماہی گیروں کی مدد سے بقیہ چار کو بچالیا گیا۔ جن میں سے دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت حیدرعلی ذکریا بابو (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات میں دو لوگ ابراہیم فقیرا مُلا (50) اور ابومحمد عُمرا ( 50) شدید زخم
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:53:52
معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم سمیت 12/ افراد کو این آئی اے ، اے ٹی ایس عدالت نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دیگر چار لوگوں کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:29:12
عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:18:27
منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 19:09:06
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 18:28:50
آندھرا پردیش میں مسلسل بارش اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور تقریباً ایک لاکھ 96 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ اس قدرتی آفت نے باغات کو بھی شدید متاثر کیا ہے، جس سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 11 Sep 2024 18:21:25
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس کی تیاریوں کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران، الیکشن کمیشن نے عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ اور سیکورٹی افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy