Thu, 12 Sep 2024 22:00:48
وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر جانبداری کے متعلق شکوک پیدا ہو سکتے ہیں۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:37:04
اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور پر 57 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو کہ کارپوریشن کی عزم و ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:31:06
کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے سامنے مایاوتی پر یہ الزامات عائد کیے اور کہا کہ ان کے اقدامات دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کے مفادات ک
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:25:42
کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرنا ہے۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:17:52
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سیتارام یچوری کا طویل بیماری کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:06:28
بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق زرعی زمین کے دستاویزات کو مالکان کے آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد پورا کیا جائے ۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 18:38:05
مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے دو جوانوں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ جو ظلم ڈھایا گیا ہے، وہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ پورے سماج کے لی
View more
Thu, 12 Sep 2024 18:03:01
اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں اوور ہیڈ الیکٹریکل لائن سے ٹرین کے انجن کی ٹکر کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ یہ انکشاف ہردوئی-درگیانا ایکسپریس حادثے کی جانچ کے دوران ہوا ہے۔ بدھ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ہردوئی-لکھنؤ ریل روٹ متاثر ہو گیا تھا۔ ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو چکی ہے، لیکن اب بھی احتیاط کے ساتھ ٹرینوں کو روٹ پر چلایا جا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy