Wed, 10 Nov 2021 19:21:07
زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، سونی پت کے کنڈلی سنگھو بارڈر پر بدھ کے روز مظاہرہ میں شامل ایک کسان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ متوفی کسان کا نام گرپریت سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ وہ پنجاب کے فتح گڑھ صاحب کا رہنے والا تھا۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:18:08
راجستھان کے باڑمیر-جودھپور شاہراہ پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک پرائیویٹ بس ٹینکر ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں کئی افراد لقمہ اجل ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:15:10
شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق ڈرگس معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں اور این سی بی کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:10:54
مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دھیان دیو وانکھیڈے کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں ان کے (نواب ملک) خلاف لگائے گئے الزامات کی مخالفت کی ہے۔ نواب ملک نے جج مادھو جے جامدار کی سنگل تعطیلاتی بنچ کی پیر کی ہدایت کے مطابق جوابی حلف نامہ دائرکیا۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:08:01
مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر پریس کانفریس سے خطاب کیا اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹر میں جعلی نوٹوں کا دھندہ دیویندر فڈنویس کی پشت پناہی میں چل رہا تھا۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:04:18
اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کا اعلان کر چکیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک اور اہم اعلان کیا۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 19:00:32
گجرات میں سال 2002 میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے سلسلہ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ دیئے جانے کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر سماعت کے دوران ذکیہ جعفری نے ایس آئی ٹی کی تفتیش پر سوال اٹھائے ہیں۔ ذکیہ جعفری نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ایس آئی ٹی نے طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔
View more
Wed, 10 Nov 2021 18:58:15
قومی سطح کی پہلوان اور کُشتی کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والی ریسلر نشاء داہیا کے تعلق سے میڈیا میں رپورٹ نشر ہوئی تھی کہ اُسے آج بدھ کو نامعلوم لوگوں نے قتل کردیا ہے۔ میڈیا میں آئی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ واردات ہریانہ کے سونی پت گاوں ہلال پور میں ریسلنگ اکیڈمی میں پیش آئی اور نامعلوم لوگوں نے اس پر اور اس کےساتھ موجود بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس میں نشا
View more