کاروار، 8 / جولائی (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں واقع کرشنا آشرم مٹھ کے سوامی کے خلاف آواز اٹھانے پر سوامی جی کے شاگردوں نے ایک شخص پر حملہ کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ہلدی پور مٹھ کے احاطے میں وامناشرم سوامی کے شاگردوں کے حملہ کا نشانہ بنے شخص کا نام اجیت پوکلے ہے جو کاروار کا رہنے والا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ مٹھ میں منعقدہ اجلاس کے دوران اجیت پوکلے نے سوامی جی پر لگے ہوئے الزامات کے تعلق سے سوالات اٹھائے تھے ۔ اس سے مشتعل ہو کر سوامی کے بعض شاگردوں نے اجیت پوکلے کو بری طرح پیٹنے کے بعد اسے مٹھ سے باہر نکال دیا ۔
کہا جاتا ہے کہ اجیت پوکلے نے اس ضمن میں ہلدی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔