Fri, 12 Nov 2021 21:47:06
قومی اقلیتی کمیشن نے تریپورہ میں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات اور ان کے مکانات، دکانوں پر حملے کے معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Fri, 12 Nov 2021 21:43:52
یوپی میں ضلع اناؤ کے میاں گنج علاقے میں ایک فرضی ٹیکہ کاری گروہ پردہ فاش کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں ویکسین کی 3000 سے زیادہ خوراکیں کولڈ اسٹوریج کے باہر رکھی گئی تھیں۔ نیز مستفیدین کو جعلی پیغامات مل رہے تھے کہ انہیں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
View more
Fri, 12 Nov 2021 21:40:08
دہلی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی گیس چیمبر بن گئی ہے اور لوگ صاف ہوا کے لیے ترس رہے ہیں لیکن دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال مختلف ریاستوں کے انتخابی دورے کرکے وہاں کےعوام سے دہلی ماڈل کونافذ کرنے کی بات کر رہےہیں جو کافی گمراہ کن ہے۔
View more
Fri, 12 Nov 2021 21:37:17
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر 56 انچ خوفزدہ ہو گئے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
View more
Fri, 12 Nov 2021 21:34:24
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز سے یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم جوئی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امت شاہ وزیر اعظم نریدنر مودی کے وارانسی دورے سے قبل وارانسی پہنچے اور بی جے پی کے اجلاس کے دوران کارکنان سے خطاب کیا۔
View more
Thu, 11 Nov 2021 23:20:15
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی لیڈر جو انتخابات سے عین قبل پارٹی کا حصہ بن گئے تھے، اب بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
View more
Thu, 11 Nov 2021 22:50:11
سپریم کورٹ کو جمعرات کو یقین دلایا گیا کہ منی پور کے گورنر ’آفس آف پرافٹ‘ کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے پر الیکشن کمیشن کی رائے پر جلد ہی عمل کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy