Sat, 13 Nov 2021 23:50:54
شمال مشرقی ریاست منی پور میں فوج کے قافلہ پر گھات لگا کر کئے گئے حملہ میں ہندوستانی فوج کے ایک کرنل، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت کم از کم 7 افراد جان بحق ہو گئے۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:48:08
تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر مسلم طبقہ میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس تشدد کے خلاف مہاراشٹر کے پانچ اضلاع میں ریلی نکالی گئی جہاں پتھراؤ کے واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق پتھراؤ سے متعلق کم از کم 20 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 20 لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:44:08
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے اتر پردیش میں سرگرم ہونے کے بعد سے پارٹی کی پوزیشن میں کافی تبدیلی آئی ہے۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:40:09
کیرالہ ریاست کی راجدھانی اور آس پاس کے تمل ناڈو اضلاع میں موسلادھار بارش کے سبب ریل کی پٹریاں غرقاب ہو جانے کے بعد ہفتہ کو تروننت پورم اور کنیاکماری کے درمیان ٹرین خدمات رخنہ انداز ہو گئی ہیں۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:37:28
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندوتوا اور ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:34:52
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز دہلی پولیس سے پوچھا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی جماعت کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو پناہ دے کر ہندوستانی شہریوں نے کیا جرم کیا تھا؟ ساتھ ہی عدالت نے رہنما ہدایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسی شخص کے کسی خصوصی مقام پر پابندی عائد نہیں کی تھی۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:31:15
دہلی-این سی آر میں بے قابو آلودگی کے درمیان ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں اس معاملہ پر سماعت کی گئی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران آلودگی کی بلند سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی۔ ساتھ ہی حکومت کو آلودگی سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام کے طور پر دو روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے بھی صلاح دی۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 23:21:14
کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے تحت ملک کے اب تک کے سب سے بڑے بٹ کوائن گھوٹالہ کی پردہ پوشی کی گئی ہے۔
View more
Sat, 13 Nov 2021 13:06:04
ایک پرائیویٹ بس میں سفر کررہی طالبات کے ساتھ ناشائستہ حرکتیں کرنے کے الزام میں پولیس نے بس کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا جس کا نام اوپیندرا عرف اوما شنکر ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy