Sun, 14 Nov 2021 21:52:32
مخصوص خفیہ معلومات کی بنیاد پر، سنٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس(سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ، دہلی (ایسٹ) کی چوری مخالف برانچ کے افسران نے 34 کروڑ روپے (تقریباً) کے سامان کی حقیقی نقل و حرکت کے بغیر، جعلی جی ایس ٹی انوائسز کے ذریعے ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کو حاصل کرنے/ استعمال کرنے اور منتقل کرنے کے معاملے کو بے نقاب کیا ہے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 21:48:43
اتوارکی شام دہلی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم ان جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 19:17:03
پولیس کے مطابق الطاف کی موت پھانسی سے تھانہ میں ہوئی۔ پولیس کا الزام ہے کہ الطاف ایک ہندو لڑکی کو بھگا کر لے گیا تھا۔ پولیس اس کی تفتیش کے لیے 8 نومبر کی رات نو بجے اس کو اس کے گھر سے لے آئی۔ صبح دو تین بجے اس نے تھانے میں خود کشی کر لی۔ 9 نومبر کو اسپتال بلا کر اس کے والد کو پولیس نے اس کی لاش واپس کر دی۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 18:59:41
امباگیل نامی مقام پر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں 8 سالہ بچی اس وقت ہلاک ہوگئی جب کانکریٹ مکسر ٹرین نے اسے کچل ڈالا ۔ مہلوک بچی کی شناخت پرانمیا کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 18:57:52
طّاور علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس گرینائٹ کا بڑا سا ٹکڑا لاری سے پھسل کر گرنے کی وجہ سے ایک 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبدالرحمٰن رضوان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 16:35:52
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپور میں کہا کہ وزیر اعلی کے علاقے میں ہی لوگ ترقی کے نام پر خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں اور 2022 میں تبدیلی کا راستہ گورکھپور سے ہی نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 16:32:34
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ریاست میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام اسکول ایک ہفتہ تک بند رہیں گے اور تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 16:29:15
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا آنے والے 14نومبر یعنی کل یوم اطفال کے موقع پر یہاں 14 اضلاع کے کانگریسی کارکنوں کو انتخابات میں جیت کا منتر سکھائیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy