Mon, 15 Nov 2021 11:57:24
اس بار مرکزی منسٹری آف کلچر اینڈ لٹریچر کے تحت مرکزی ساہتیہ اکادمی دہلی نے ۲۰۲۰ء کے بال ساہتیہ پرسکار کے تاریخی جلسے کے لیے ریاست اڑیسہ کی راجدھانی بھوبنیشور کا انتخاب کیا ہے۔یہ تاریخی جلسہ بھوبنیشور کے جے جے بھون اشوک نگر میں منعقد کیا گیا۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 11:46:16
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور بائیں بازو کی اتحاد آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں 12 کے قریب طلباء زخمی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 11:42:53
کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کارکنوں سے سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اس پر اپنی سرگرمی میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو یہاں منعقد پرتگیہ سمیلن میں پارٹی کارکنوں سے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہمیں وہاٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر سرگرم ہوکر کانگریس کی پالیسیوں کوعوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 11:12:39
سی پی آئی ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹہ چاریہ نے ہندی فلم اداکارہ کنکنا رنوت کے ملک کی آزادی کو ’بھیک میں ملی آزادی‘ بتائے جانے کو افسوسناک بتایا اور مرکزی حکومت سے انہیں ملا پدم شری اعزاز واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 11:00:49
کانگریس لیڈر سلمان خورشید کے بعد اب کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے رکن پارلیمنٹ حنان مولانے بھی کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ہندوستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اور وہ سکیولر نظام بنانے میں مدد نہیں کر رہے ہیں۔حنان مولا نے یہ بھی کہا کہ جو کام طالبان دوسرے ممالک میں کر رہے ہیں، وہی کام بھارت میں آر ایس ایس کر رہا ہے۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 10:57:43
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان پوری دنیا کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ کسی بھی ملک نے ہندوستان کے خلاف اگر سازش کی تو اسے بخشا نہیں جائے گا اور ہندوستان کے دباؤ کا ہی نتیجہ ہے کہ اب پاکستان بھی کہہ رہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گا۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 10:36:58
مشیل مارش ،ناٹ آوٹ 77، اور ڈیوڈ وارنر ،53 کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو کل یکطرفہ انداز میں8 وکٹ سے شکست دیکر پہلی بار ٹی۔20عالمی کپ کا چیمپئن بننے کا فخر حاصل کیا ہے۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 22:18:35
مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) ملازمین کی ہڑتال کی حمایت میں اتوار کو مہاراشٹر سکریٹریٹ کے باہر دو افراد نے مبینہ طور پر خود کو جلانے کی کوشش کی۔
View more
Sun, 14 Nov 2021 22:13:20
شمال مغربی دہلی میں اتوار کی صبح ایک جھونپڑی میں آگ لگنے کے بعد ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 17 افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy