Tue, 16 Nov 2021 11:22:44
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر پیگاسس جاسوسی معاملہ جیسے معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کا از خود فیصلہ نہیں لے سکتا اور ایسا فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جاتا ہے۔
View more
Tue, 16 Nov 2021 11:09:03
آئی سی سی مرد ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹیم (ٹیم آف دی ٹورنامنٹ) کا اعلان کر دیا ہے اور اس ٹیم میں کسی بھی ہندوستانی کرکٹ کا نام نہیں ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹی۔20 عالمی کپ 2021کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 16 Nov 2021 11:06:05
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری واقع تکنیا گاؤں میں کسانوں کو کچلنے کے الزام میں گرفتار مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ضلع جج مکیش مشر نے آشیش اور اس کے دو دیگر ساتھیوں لوکُش اور آشیش پانڈے کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ اپنے فیصلے میں ضلع جج نے کہا کہ انھیں ملزمین کو ضمانت دینے کی کوئی پختہ بنیاد نظر نہیں آ رہی۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 23:32:17
ترنمول کانگریس نے پیر کو راجیہ سبھا میں قانونی قراردادوں کا نوٹس پیش کیا جس میں حکومت کی طرف سے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جاری کردہ آرڈیننس پر اعتراض کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 23:29:19
کانگریس نے پیر کوسینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائرکٹرس کی میعاد میں توسیع کے آرڈیننس پر مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سرکاری اداروں کا غلط استعمال اور اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس اقدام کا استعمال کیا گیا تھا۔
View more
Mon, 15 Nov 2021 23:25:12
بہار کے ضلع مونگیر واقع قاسم بازار تھانہ حلقہ میں نامعلوم جرائم پیشوں نے پیر کو گھر میں گھس کر ایک خاتون کا گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
View more