Sun, 21 Nov 2021 20:19:31
راجیہ سبھا کےقائد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے گلبرگہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی درحقیقت کسانوں کا لحاظ نہیں کرتے ہوئے زرعی ترمیمی قوانین بل کو واپس نہیں لیا ہے بلکہ پانچ ریاستوں میں عنقریب منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے موقف پر منفی اثرات مرتب ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے اس بل کو واپس لیا ہے ۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 17:06:27
زرعی قوانین کی منسوخی کے حکومت کے اعلان کے بعد ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کی واپسی کے مطالبات کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 16:33:14
آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، متعدد افراد لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ ریاست کے کڈپا، اننت پور اور چتور اضلاع میں ہفتہ تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 17 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 16:29:16
آل کرناٹک یونائیٹیڈ کرسچن فورم (شمال مشرقی زون) نے کرناٹک میں مجوزہ مخالف تبدیلی مذہب بل کی مخالفت میں دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے روبرو جمعہ کو احتجاجی مظاہر ہ کیا اوروزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کے نام یادداشت پیش کرتےہوئے اس بل کو منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 11:53:45
تینوں متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد بی جے پی اور اس کے حامیوں کو امید تھی کہ اب کسان رام ہو جائیں گے لیکن کسانوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے دیگر مطالبات منواکر ہی دہلی کی سرحدوں کو خالی کریں گے ۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 11:41:43
اس ملک پر بھلے ہی ہندوتوا سیاست کا کتنا ہی رنگ چڑھ گیا ہو۔ ہندوستان بھلے ہی ہندو راشٹر کی دہلیز پر کیوں نہ کھڑا ہو۔ لیکن آج بھی عوامی سطح پر اس ملک کی گنگا جمنی روح زندہ ہے۔ اگر آپ کو یہ حقیقت دیکھنی ہے تو آئیے آپ کو لے چلتے ہیں دہلی کے نزدیک (بلکہ اب وہ کم و بیش دہلی کا ہی حصہ ہے) گروگرام، جو ابھی کچھ عرصے قبل تک گڑگاؤں کہلاتا تھا۔ لیکن اس سے قبل یہ یاد دہانی کروا دیں کہ تقریباً دو ہفتے قبل
View more
Sun, 21 Nov 2021 11:32:29
مرمرکزی حکومت نے کپڑوں، جوتے چپل اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ان اشیاء کو خریدنے کے لئے عوام کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔ حکومت ان اشیا پر پہلے 5 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی عائد کرتی تھی لیکن اب اسے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 11:30:09
شاہ رخ خان کے بیٹےآرین خان کے ضمانتی آرڈر کے سامنے آنے کے بعد جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تھیوری کو جھٹکا لگا ہے وہیں این سی بی کے ممبئی میں زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھیڈے کے لئے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سمیر وانکھیڈے نے اپنے مسلمان ہونے کی بات چھپائی تھی اس لئے انہیں سرکاری نوکری سے برخاست کیا جائے۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 11:26:58
دہلی پولیس نے ایک نائجیرین شہری کو گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کو ہیک کرنے اور بینک کھاتوں سے رقم نکالنے میں ملوث ایک بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy