Tue, 23 Nov 2021 11:21:16
پولیس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ راجدھانی پٹنہ میں شراب قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 55 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت کے بعد پٹنہ پولیس نے اتوار کی شب 80 ہوٹلوں اور 12 جھگی بستیوں میں چھاپہ ماری کی تھی۔ گرفتار لوگوں میں ایک ریلوے گارڈ، ہوٹل منیجر اور ایک ٹھیکیدار شامل ہے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 11:18:33
دہلی پردیش کانگریس نے وزیراعلیٰ اروندر کیجریوال کو خاتون مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کی خواتین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں اور اب ’انتخابی جملوں ‘ کے ذریعہ پنجاب کی خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 11:13:51
گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کے سبب کئی بچوں کی ہوئی موت معاملے میں ملزم بنائے گئے ڈاکٹر کفیل خان نے آج ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش کی یوگی حکومت پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 11:11:34
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کیبل مافیا کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کو ریاست بھر میں گروہ بندی کو ختم کرنے کے لیے کیبل ٹی وی کنکشن کی ماہانہ شرح 100 روپے طے کرنے کا اعلان کیا۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چنّی نے واضح لفظوں میں کہا کہ کیبل مافیا کے ذریعہ لوگوں کو بے وجہ پریشان کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 11:09:12
ستیہ میوجیتے‘ کہتے ہوئے نواب ملک نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم وناانصافی کے خلاف ان کی لڑائی ہمیشہ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ سمیروانکھیڈے کے والد نے ہائی کورٹ میں نواب ملک کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ نواب ملک کو ان کے خلاف بیان بازیوں سے روکے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 11:06:09
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے پیر کو کہا کہ امراوتی میں حالات پر امن ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے اور حالات بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
View more
Mon, 22 Nov 2021 23:39:15
سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو اپنی منظوری عمل سے بھٹکنے اور اس کی جگہ کووڈ-19 کے شکار لوگوں کے کنبہ کو امدادی رقم تقسیم کے لیے ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے پر پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Mon, 22 Nov 2021 23:35:11
کانگریس نے مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے ایشوز پر مودی حکومت کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دسمبر میں دہلی میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ریلی کو لے کر آج کانگریس کے تنظیم سکریٹری کے سی وینوگوپال کی صدارت میں کئی ریاستوں کے کانگریس لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy