Mon, 22 Nov 2021 11:19:06
تین زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد اتوار کو جوائنٹ کسان مورچہ کی میٹنگ ہوئی- میٹنگ کے بعد جوائنٹ کسان مورچہ کے لیڈر بلبیر سنگھ راجے وال نے بتایا کہ میٹنگ میں قانون واپسی پر غوروخوض کیا گیا-
View more
Mon, 22 Nov 2021 11:15:02
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے اعلان کے بعد کئی مسلم تنظیموں اور سماجی کارکنان نے اب حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امروہہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے سی اے اے کو بلا تاخیر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Nov 2021 11:06:14
کانپور میں دو روزہ 27ویں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس کے دوسرے اورآخری دن 11نکات پر مشتمل تجاویز پیش کی گئیں جن میں گیان واپی مسجد اورشاہی عیدگاہ متھرا کے سلسلے میں فرقہ پرست عناصر خاص طورپر ہندو مہا سبھا کی جانب سے کی جارہی شرانگیزی، ماحول خراب کرنے کی کوشش اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
View more
Mon, 22 Nov 2021 01:47:03
ایک دل کو دہلا دینے والے واقعے میں ایک آٹھ سالہ بچی کی نعش ایک نالے سے برآمد کی گئی ہے جو واقعے کے کچھ گھنٹوں پہلے ہی لاپتہ ہوگئی تھی۔ واردات اتوار شام کو مضافاتی قصبہ اُلائی بیٹّو میں پیش آئی ہے۔
View more
Mon, 22 Nov 2021 01:37:20
نوائط کلب کے زیراہتمام بنگلور میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فلیکسو نے کائیزو کو پینالٹی کورنر کے ذریعے ہراکر بازی اور کپ اپنے نام کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی فلیکسو کو بارہ ہزار روپیہ نقد سمیت خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 21:02:13
کانگریس کے راجستھان انچارج اجے ماکن نے کابینہ کی تشکیل نو کو آئندہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ پارٹی کی جیت کا آغاز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کانگریسی بشمول وزراء، ایم ایل اے، عہدیداران کا ایک ہی مقصد ہوگا کہ اس بار کنونشن کو تبدیل کرے اور کانگریس کو فتح تک پہنچائے۔
View more
Sun, 21 Nov 2021 20:59:35
دہلی میں آلودگی کے مدنظر محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو اگلے آرڈر تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے، محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری، امداد یافتہ، غیرامداد یافتہ، تسلیم شدہ، این ڈی ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈ کے اسکول اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔ اس دوران حالانکہ آن لائن تعلیم جاری رہے گی اس کے علاوہ بورڈ کے امتحانات بھی اسکولوں میں طے شدہ پر
View more
Sun, 21 Nov 2021 20:55:18
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج الزام لگایا کہ کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی)، غریبوں کی خوراک کی حفاظت، سرکاری فصلوں کی خریداری، عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) ختم کرنے کی مرکز کی زراعت کو ختم کرنے کا "پیچیدہ"منصوبہ زرعی قانون منسوخ کرنے کے باوجود جاری رہنے والا ہے جو اب 'چھپا ہوا' اور زیادہ 'خطرناک' ہوگا، اس لیے لوگوں کا اصل کام اب شروع ہوا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ تین زرعی قوانین
View more
Sun, 21 Nov 2021 20:36:04
جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ نے ایک دفعہ پھر حیدر پورہ میں ہوئے مبینہ تصادم پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy