Sat, 20 Nov 2021 20:24:25
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ کسانوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی طور پر پابند بنانے کے دوسرے مطالبے کو قبول کر لینا چاہئے۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:20:23
زرعی قوانین کی واپسی کے بعد سیاسی لیڈران کی جانب سے رد عمل ظاہر کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ حزب اقتدار کی جانب سے جہاں مودی حکومت کے اس فیصلہ کو ماسٹر اسٹروک قرار دیا جا رہا وہیں، حزب اقتدار کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ اس کی ناکامی کا آئینہ دار ہے۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:16:00
قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار ہفتہ کو بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں رہا۔ قومی راجدھانی میں آج ہوا کے معیار کا انڈیکس 361 ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر ) نے یہ اطلاع دی۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:13:09
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے عشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے عشموجی علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپرییشن ہنوز جاری ہے۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:09:29
وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنے کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا، ’’بیل کتنا ہی ضدی کیوں نہ ہو، کسان اپنا کھیت جُتوا ہی لیتا ہے۔ جے جوان جے کسان۔‘‘
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:06:26
مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو یہاں گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک (گفٹ) سٹی میں ہندوستان کے پہلے عالمی مالیاتی خدمات مرکز (آئی ایف ایس سی) کی ترقی اور پیشرفت کے لئے 469 کروڑ روپے کے دو تجویزوں کی منظوری کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 20:02:40
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے تین زرعی قوانین واپس لینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو دیر سے اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے حکومت سے اب کسانوں کی پیداوار کا کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کو یقینی بنانے کا قانون بنائے جانے اور تحریک میں شامل ہوئے کسانوں کے خلاف درج مقدمے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 20 Nov 2021 19:09:50
بھٹکل مسلم خلیج کونسل عرف رابطہ سوسائٹی بھٹکل کا وفد سنیچر صبح کاروار پہنچا اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن اور ایس پی ڈاکٹر سمن پنیّکر سے ملاقات کی ۔ رابطہ کے نئے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری کی قیادت میں وفد نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ سوسائٹی کا تعارف سمیت اپنے ادارہ کی سرگرمیوں کے تعلق سے آگاہ کرایا، ساتھ ساتھ بھٹکل کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے ا سے حل کرنے کی طرف توجہ دلائی، انہوں
View more
Sat, 20 Nov 2021 17:13:25
تعلقہ کے بیلکے نیشنل ہائی وے پر کار اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy