Wed, 24 Nov 2021 10:52:44
غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ کے ایک اہم معاملے میں ملزم ریاست کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو آج پٹنہ واقع مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے -
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:42:19
سماج وادی پارٹی کے بانی، سابق وزیر دفاع اور اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر ملائم سنگھ یادو نے تمام پارٹیوں سے بدعنوانی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوال پر متحد ہوکر آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:38:46
ٹماٹر کی قیمتیں اب پیٹرول کوپیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 120 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ ٹماٹر کی سب سے بڑی پیداوار آندھرا پردیش میں اس کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:34:30
تریپورہ میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان تناؤ کے درمیان ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی دہلی میں ہیں۔ وہ یہاں کئی لیڈروں سے ملاقات کرنے والی ہیں۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:31:54
سپریم کورٹ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تری پورہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا کسی بھی جمہوریت کا آخری مرحلہ ہوتا ہے،اور ہم اس کیخلاف ہیں۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:20:39
بی جے پی حکمراں ہریانہ میں بھرتی گھوٹالہ کو لے کر کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کھٹر حکومت پر زوردار حملہ کیا ہے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:17:10
تریپورہ میں انتخابی تشدد کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے طالبانیوں کی طرز پر تشدد بھڑکانے کی تقریر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر واقعی ایم ایل اے نے ایسی تقریر کی تھی تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:13:43
ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے منگل کو اتر پردیش اسمبلی میں 396 موجودہ اراکین اسمبلی کو لے کر ایک تفصیلی سروے رپورٹ جاری کی ہے۔
View more
Tue, 23 Nov 2021 21:10:20
ترنمول کانگریس نے 17ویں لوک سبھا کے تقریباً ڈھائی سال بعد بھی ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہونے پر حکومت پر تنقید کی ہے۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو پارلیمنٹ کی پرواہ نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy