Thu, 25 Nov 2021 11:48:43
قومی راجدھانی دہلی کے آر کے پورم کے ایکتا وہار میں زہریلی گیس پھیلنے سے لوگوں کی آنکھوں میں اچانک جلن محسوس ہونے لگی جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر پولیس نے پانچ لوگوں کو اسپتال پہنچایا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ دو ایمبولینسز بھی موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حالات فی الحال قابو میں ہیں۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:44:51
دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یہاں 29 نومبر سے اسکول اور کالج کھولے جائیں گے اور 27 نومبر سے سی این جی اور الیکٹرک ٹرکوں کو داخلہ دیا جائے گا۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:39:44
فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی میں تمام طقبات کو شامل کرنے اور نفرت کے خاتمے کیلئے متحد ہوکرمیدان عمل میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور نو منتخب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف جنگ میں ہم تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہمیں نہ صرف ان طبقے کو بلکہ سماج کے تمام ہم خیال افراد کو اپنے ساتھ لانا ہوگا۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:20:20
منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کے باہر علی الصبح جو حادثہ پیش آیا جس میں ایک بے قابو کار فٹ پاتھ سوئے ہوئے دو مہاجر مزدوروں پر چڑھ گئی اور قریب میں پارک کی گئی دوسری 4 کاروں سے ٹکرا گئی ۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:14:24
اڈپی میں واقع 'سلطان ڈائمنڈس اینڈ گولڈ' نامی زیورات کی دکان سے 3 لاکھ روپے مالیت کی 60 گرام وزنی 4 سونے کی چوڑیاں چرائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:10:12
ایک ہفتہ قبل پراسرار طریقہ سے لاپتہ ہونے والے فوٹو گرافر جگدیش کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا جس کے نتیجہ میں رشتہ داروں کے ذریعہ اس شخص کا قتل کرکے لاش کو جنگل میں دفنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے بال کرشنا عرف سبیّا رائے، اس کی بیوی جئے لکشمی، بیٹا پرشانت اور جیون پرساد نامی ایک پڑوسی کو حراست میں لیا ہے ۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 11:05:01
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے اہل خانہ کو اترپردیش میں ایس پی حکومت بننے پر 25 لاکھ روپئے بطور 'کسان شہادت سمان' رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 10:50:36
30منٹ تک وزیر اعظم نریندر مودی سے آج شام ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس سے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے بی ایس ایف،تریپورہ اور بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے تعلق سے بات کی ممتا بنرجی نے وزیراعظم سے کہا کہ بی ایس ایف کے خلاف نہیں ہیں،
View more
Thu, 25 Nov 2021 00:50:24
ضلع جنوبی کینرا میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر حملے برابر جاری ہے، تازہ واردات پُتور میں پیش آیا جہاں اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے ہورہے احتجاج کے دوران دو طلبہ پر ترشول کے ذریعے حملہ کیا گیا جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ پتور سرکاری پرے یونیورسٹی کالج میں بدھ کو احتجاج کے دوران یہ واردات پیش آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy