Sat, 27 Nov 2021 11:48:03
تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ کسانوں کا احتجاج جو ایک سال پہلے شروع ہوا تھا، اب بھی جاری ہے، حالانکہ حکومت نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن اب کسان ایم ایس پی پر گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:42:59
نیتی آیوگ نے ملک کی پہلی کثیر جہتی غربت انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے بعد بی جے پی نشانہ پر آ گئی ہے۔ کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پانچ ریاستیں غربت کے معاملے میں سر فہرست ہیں، ان میں سے چار بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں ہیں۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:40:01
جمہوریت کو غلط پیرائے میں استعمال کرتے ہوئے آج ملک میں جمہوریت کو منفی طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ ذات پات کے نام پر ناانصافی کی جارہی ہے۔ مذہب کے نام پر لنچنگ ہورہی ہے۔ آئین مخالف ماحول پیدا کرکے کچھ لوگ آج ملک میں سیکولرازم کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ باتیں آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے یومِ آئین کے موقع پر ممبئی این سی پی کے سماجی انصاف شعبے کی جانب سے منعقدہ
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:34:53
ہندوستان کی مثالی بیٹیوں میں سے ایک بشریٰ ارشد بانو نے کمال کر دکھایا ہے، پیر کے روز سول سروسز کی سیٹوں کی تقسیم کے بعد ان کا آئی پی ایس بننا طے ہو گیا ہے۔ دو بچوں کی ماں بشریٰ نے 13 سال بعد اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کی تھی۔ وہ زندگی میں 4 بڑی سرجری برداشت کر کے بھی تین مرتبہ سول سروسز امتحان میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:32:54
کانگریس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک کے عام لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ لہٰذا پارٹی 12 دسمبر کو حکومت کی توجہ بڑھتی مہنگائی کی طرف مبذول کروانے کے لیے ’مہنگائی ہٹاؤ ریلی‘ کا انعقاد کرے گی۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:25:59
کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی دن کسانوں نے زراعت سے متعلق تین سیاہ قوانین کے خلاف تحریک شروع کی تھی اور اسی دن 1949 میں آئین پاس ہوا تھا، لیکن مودی حکومت نے ان دونوں کو روندنے کا عمل انجام دیا ہے۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:20:07
پریاگ راج میں دلت کنبہ کے چار راکین کے قتل پر اترپردیش کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ غریب، دلت اور محرومین کی اس حکومت میں کوئی سنوائی نہیں ہے، مگر سماج کے اس طبقہ کو انصاف دلانے کے لیے ان کی پارٹی ہمیشہ تیار ہے۔ جمعہ کی شام پریاگ راج میں پرینکا نے پھول چند پاسی کے کنبہ سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ پھول چند پاسی سمیت کنبہ کے چار اراکین کو بدھ
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:17:51
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس (سی جے آئی) جسٹس این وینکٹ رمنا نے کہا کہ عدلیہ کو کسی بھی مقصد سے ہونے والے حملوں سے بچانے کی ضرورت ہے۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم آئین کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 11:14:06
گجرات کے شہر احمد آباد میں سابرمتی فرنٹ پر بیٹھے دو نوجوانوں پر نام پوچھنے کے بعد مبینہ طور سے ہندوتوا وادی تنظیموں سے منسلک کارکنوں کے ذریعے چاقوؤں سے حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy