Thu, 25 Nov 2021 20:42:11
ایسے وقت میں جب کہ کرناٹک میں عام زندگی معمول پر آ رہی ہے، دھارواڑ ضلع کے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے 66 طلبا کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹو پائے گئے ہیں۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:55:42
دہلی کی ککڑڈوما کورٹ نے فروری 2020 کے ایک معاملے میں باپ بیٹے کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ اس معاملے میں مبینہ طور پر ایک مسجد کو آگ لگانے، اس میں توڑ پھوڑ اور فسادات کے دوران پتھراؤ کرنے کا الزام ہے۔اس واقعے کے حوالے سے دی گئی شکایت کے مطابق 25 فروری 2020 کو دہلی کے کھجوری خاص علاقے میں جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک مسجد میں توڑ پھوڑکی گئی۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:51:16
کجریوال انتخابی تشہیرمیں لگے ہیں۔ان کی ریاست میں ڈینگوکے کیسزبڑھ رہے ہیں۔آلودگی سے براحال ہے۔عام آدمی پارٹی کی توجہ ملک بھرمیں الیکشن جیتنے پرہے۔دہلی میں ڈینگوکے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:48:03
مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے آئی ایس آئی کشمیرسے اپنی جان کو خطرہ قرار دیاہے۔ گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی سی پی سنٹرل شویتا چوہان نے بتایا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:42:35
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 208کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران وہ اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگیا جس کے بعد عدالت نے اسے سرکاری وکیل کی گذارش پر منحرف قرارد یا۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:27:25
سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سے متاثرہ مزدوروں کو اس مدت تک اجرت ادا کریں۔ دہلی حکومت نے فضائی آلودگی میں معمولی بہتری کے بعد 22 نومبر کو تعمیراتی سرگرمیوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:19:54
ضلع میں پچھلے دنوں ہوئی بارش سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق 419 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ راحت کاری کے کاموں میں کسی بھی طرح کی کاہلی برتنی نہیں چاہئے۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:16:13
سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے آج بنگارپیٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں سے قریب واقع اے گلہلی دیہات میں بارش کی وجہ سے نقصان پہنچی فصل کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے سدارامیا نے کہاکہ بارش کی وجہ سے راگی کی فصل کو 60فیصد نقصان ہوا ہے۔ اب صرف 30تا40فیصد فصل ہاتھ آئے گی۔
View more
Thu, 25 Nov 2021 12:09:49
گزشتہ دنوں شہر بنگلور میں ہوئی موسلا دھار بارش سے یلہنکا میں موجود جواہرلال نہرو ریسرچ سنٹر بھی زیر آب آگیاتھا۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مقامی رکن اسمبلی وبنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے)کے چیرمین ایس آر وشواناتھ اور بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا کے ہمراہ مذکورہ سنٹر کا دورہ کیا اور بارش کے نقصانات کا جائزہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy