Sat, 27 Nov 2021 22:47:01
جنوبی افریقہ میں کورونا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں افراتفری ہے۔ ممبئی انتظامیہ نے اس پر سختی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ اور جینوم اسیکوینسنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:24:59
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت ہند کو کورونا کے نئے ویرینٹ کے بارے میں چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطرناک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:22:53
گجرات کے سورت سے آگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق شہر کے پانڈیسرا جی آئی ڈی سی واقع رانی ستی مل میں زبردست آگ لگی ہے۔ اس کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:20:25
مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے الزام لگایا ہے کہ کچھ لوگ انہیں فرضی مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نے کل تصویریں ٹوئٹ کی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دو آدمی ان کے ممبئی گھر کے قریب چکر لگا رہے ہیں اور ریکی کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:17:26
حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے اور زرعی قانون کی منسوخی بل 2021 لوک سبھا کے پہلے دن کے ایجنڈے میں درج ہے۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:13:07
کانگریس نے جمعہ کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں اپنے اراکین پارلیمنٹ کو موجود رہنے کے لیے تین سطور پر مبنی وہپ جاری کیا۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:09:21
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور ان پر مذہبی نعرے لگانے کا دباؤ بنایا گیا۔ یہ واقعہ رانچی کے ڈورنڈا تھانہ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب 5-6 کشمیری نوجوانوں کا ایک گروپ یہاں گرم کپڑوں کی پھیری لگا رہا تھا۔
View more
Sat, 27 Nov 2021 21:06:14
مہاراشٹر حکومت نے ہفتہ کے روز ایک اہم فیصلے میں سبھی لاک ڈاؤن پابندیوں کو شرطوں کے ساتھ ہٹا لیا۔ اس سے کورونا وبا سے پہلے کے دنو جیسے حالات لوٹ آئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اب مکمل ٹیکہ کاری کے ساتھ ریاست کی معاشی، سماجی، ثقافتی، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy