Mon, 29 Nov 2021 11:23:27
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ اشوک گہلوت نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔
View more
Mon, 29 Nov 2021 11:21:24
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو فوری طورپر ریاست کا درجہ بحال کرکے جلد ازجلد الیکشن کرانے چاہئے تاکہ عوامی حکومت اپنا کام کاج سنبھال سکے۔ سابق وزیرا علیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز جنو بی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک جلسے سے خطاب کے دوران ک
View more
Mon, 29 Nov 2021 11:17:50
میگھالیہ کی نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے کل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادیوں کی میٹنگ میں پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 29 Nov 2021 11:11:07
سٹی پولیس نے جونیئر طلبہ کی ریگنگ کے الزام میں مختلف پرائیویٹ کالجوں کے 9 طلبہ کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 7 طلبہ کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ منشیات استعمال کرنے کے عادی ہیں ۔
View more
Mon, 29 Nov 2021 11:06:46
لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار نے جمعہ کو یہاں ایک پرو گرام کے دوران اپنے دل کا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے بھارت میں بھی ذات پات کا سسٹم قائم ہے -
View more
Mon, 29 Nov 2021 11:01:23
ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ بھارت میں حراستی قوانین کی صریح خلاف ورزی عام بات ہے- بیشتر پولیس افسر قیدیوں پر تشدد کو جائز سمجھتے ہیں -
View more
Mon, 29 Nov 2021 10:57:34
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ایک دن بعد اتوار کو مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کی صدارت میں منعقدہ ایک ہنگامی میٹنگ میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کا جائزہ لیاگیا اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-
View more
Mon, 29 Nov 2021 10:54:27
حکومت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے لئے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ حکومت نے تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنے کے باوجود اپوزیشن کے تیور تیکھے نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن کے تیکھے رویے کو دیکھتے ہوئے حکومت کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلانا آسان نہیں ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy