Sun, 28 Nov 2021 11:19:08
جنوبی افریقہ میں ناول کورونویرس کی ایک نئی شکل کا پتہ چلنے اور اس کے بارے میں دنیا بھر میں پائے جانے والے خدشات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے تناظرمیں فعال رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ مزید چوکس رہنے اورماسک پہننے اور مناسب فاصلے سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے ملک میں COVID-19 کی تازہ ترین صورتحال اور جاری ویکسینیشن مہم کا جائزہ لی
View more
Sun, 28 Nov 2021 11:17:13
کسانوں نے 29 نومبر کو ہونے والا پارلیمنٹ مارچ ملتوی کر دیاہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو منعقدہ متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ کسان لیڈر درشن پال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاے کہ ہم اگلی میٹنگ 4 دسمبر کو کریں گے۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 11:13:33
یہاں کے کولار روڈ پر واقع ایس این ریسارٹ میں 10/دسمبر 2021کو منعقد ہونے والے ریاستی قانون ساز کونسل انتخابات کی مہم کا انعقاد کیاگیا۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 11:10:33
میں نے کبھی کسی بھی موضوع پر گندی سیاست نہیں کی۔ کسی بھی قوم کو نقصان نہیں پہنچا یا۔ اپنے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے دوران تمام طبقات تمام قوموں اور ملک وملت کی بھلائی بہبودی کے لئے کام کرتا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم دیوے گوڈانے کیا۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 10:57:46
مرکزکی مودی حکومت نے کسانوں کے ایک اور مطالبہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ مرکزی وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ذریعے پرالی جلانے کے عمل کو جرم کے زمرے سے باہر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا یہ مطالبہ بھی قبول کر لیا گیا ہے۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 10:51:19
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے ہفتہ کے روز کہا کہ مقننہ اپنے ذریعہ پاس قوانین کے اثرات کا مطالعہ یا جائزہ نہیں لتی ہے اور اس سے کبھی کبھی بڑے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 10:47:02
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ چودھری انل کمار دہلی کی کیجریوال حکومت پر کووڈ وبا کے دوران ہوئیں اموات کے اعداد و شمار کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کووڈ سے 50 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جب کہ دہلی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار میں 25095 اموات ظاہر کر رہی ہے۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 10:44:26
مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعے میرے اور میرے خاندن کے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ اس کے خاطرخواہ ثبوت ہیں اور اس کی شکایت مرکزی وزیرداخلہ وممبئی پولیس سے کی جائے گی۔ یہ اطلاع این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ۔
View more
Sun, 28 Nov 2021 10:34:53
مغربی بنگال میں بیوروکریسی کیسے اپنا کھیل کھیلتی ہے پولیس بھرتی میں حجاب پر پابندی اس کی ایک مثال ہے-کم از کم ایک ہزار مسلم امیدوار لڑکیاں اس سے متاثر ہوئی ہیں جو پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھیں،ان کی درخواست اس لیے مسترد کردی گئی کیونکہ انہوں نے فارم پر اپنی باحجاب تصویر لگائی تھی جس میں چہرہ سوفیصد کھلا ہوا تھا -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy