Tue, 30 Nov 2021 20:37:28
گوا کانگریس کے صدر گریش چوڈانکر نے منگل کے روز سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ گوا کے ایک کابینی وزیر جنسی اسکینڈل میں شامل ہیں اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کو اس کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ معاملہ سے وابستہ ثبوتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:34:22
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں یو پی کے مسلمانوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:31:45
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اور ایودھیا‘ پر پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی کو خارج کر دیا۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:28:43
مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کی نئی قسم اومائیکرون کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:25:47
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو اپوزیشن کے اراکین کی معطلی واپس لینے کے لیے معافی مانگنے کی حکومت کی شرط پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایوان کو بتانا چاہیے کہ عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانا کیاغلط ہے اور اس کے لیے کیا معافی مانگنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ’’کس بات کی معافی؟ پارلیمنٹ میں عوام کی بات اٹھانے کی؟ بالکل نہیں!
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:23:10
کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے نندی گرام کے لیڈر شیخ سفیان کو انتخابات کے بعد تشدد کے معاملے میں عبوری ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر روک کو بھی ختم کردیا ہے۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:19:25
پارلیمنٹ میں حکومت کی من مانی جاری ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن کے 12 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Nov 2021 20:17:18
بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے میں اہل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آر جے ڈی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو حمایت دے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy