Wed, 01 Dec 2021 11:34:57
دہلی کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آلودگی کو روکنے میں ناکام ہیں اور اس بابت ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:32:00
اتر پردیش ٹیچر اہلیتی امتحان (یو پی ٹی ای ٹی)2021 پرچہ افشاں معاملے کے سلسلے میں سخت رخ اپنائے یوگی حکومت نے منگل کے روز امتحان ریگولیٹری اتھارٹی افسر سنجے اپادھیائے کو معطل کر دیا، ادھر اس پرنٹنگ پریس کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جہاں پرچہ چھاپا گیا تھا۔ اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر پرچہ افشاں معاملے کی جانچ ایس ٹی ایف کو سونپی گئی تھی۔
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:29:32
مرکزی حکومت نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں اطلاع دی کہ 2020 میں 11716 کاروباریوں نے خودکشی کر لی۔ یہ تعداد 2019 کے مقابلہ 29 فیصد زیادہ ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کے مکمل ثبوت ہیں کہ 2020 یعنی کورونا بحران کے دوران کاروباریوں نے شعبہ زراعت سے وابستہ لوگوں سے زیادہ معاشی تناؤ اور بحران برداشت کیا۔
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:25:37
مہاراشٹر حکومت نے منگل کے روز کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے خطرے سے دوچار ممالک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کو لازمی طور پر 7 دن کے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:21:01
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں ورچوئل کرنسی (کرپٹو کرنسی) سے متعلق بل کابینہ کی منظوری کے بعد آئے گا، لیکن کرپٹو سے متعلق مختلف ذرائع پر آنے والے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیاہے ۔
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:14:37
مرکزی حکومت کسانوں کی تحریک پر پوری طرح سے حرکت میں آگئی ہے- لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں زرعی قوانین کی واپسی کے بعد اب ایم ایس پی کمیٹی پر کارروائی شروع ہو گئی ہے-
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:11:26
سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ توہین عدالت کے مجرم،مفرور شراب تاجر وجئے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے میں اب وہ اور انتظار نہیں کرے گا- سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مالیا کے خلاف سزا کی سماعت اگلے سال 18 جنوری کو کرے گا-
View more
Wed, 01 Dec 2021 11:07:29
ملک میں این آر سی نافذ ہوگا یا نہیں؟ مرکزی حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے- یہ جانکاری مرکز کی مودی سرکار نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ دی ہے-
View more