Thu, 02 Dec 2021 13:28:26
گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں، جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 13:21:22
کانگریس کی طلبا یونٹ این ایس یو آئی نے گواہاٹی یونیورسٹی کے پی جی ایس یو الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ این ایس یو آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اطلاع دی ہے کہ جنرل سکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سکریٹری سمیت 5 اہم سیٹوں پر این ایس یو آئی امیدوار فتحیاب ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے بی وی پی امیدواروں نے کو ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور یہاں اس کا صفایا ہو گیا۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 12:27:08
ممتابنرجی فی الحال قومی سطح پر خود کومضبوط کرنے کیلئے کانگریس کو نشانہ بنا رہی ہیں - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہاہے کہ یو پی اے کیا ہے؟ کوئی یو پی اے نہیں ہے-
View more
Thu, 02 Dec 2021 12:24:52
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں سرکاری گواہوں کے یکے بعد دیگرے اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرنے کو لیکر آج بم دھماکہ متاثرین نے انہیں قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا، چیف جسٹس آف بامبے ہائی کورٹ، منسٹری آف ہوم افیرس، ہوم منسٹر حکومت مہارشٹر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (این آئی اے) اور اے ٹی ایس چیف (مہاراشٹر)کو خطوط روانہ کئے ہیں اور خدش
View more
Thu, 02 Dec 2021 12:19:40
سی بی ایس ای کی بارہویں جماعت کے سماجیات (سوشیالوجی) کے امتحان میں بدھ کے روز طلباء سے اس پارٹی کا نام بتانے کو کہا گیا جس کے دور میں ’’2002 میں گجرات میں مسلم مخالف تشدد‘‘ ہوا تھا۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 12:02:13
کنداپور تعلقہ کے کوٹیشور میں واقع یو وی اے میریڈین ہال میں 27 تا 29 نومبر کو جو زیورات کی نمائش لگی تھی اس میں گاہک کی شکل میں آنے والے تین لوگوں نے تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیوں پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 11:59:40
منگلورو ایئر پورٹ کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل انڈیا سیکیوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے عملہ نے برہماور کے رہنے والے رینالڈ ڈیسوزا کو بغیر لائسنس کی بندوقیں اپنی کار میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 11:53:48
عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں کل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے، لیکن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار 28 ویں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ تاہم دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر
View more
Thu, 02 Dec 2021 11:50:33
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ایودھیا اور وارانسی میں مندر تعمیر کے بعد متھرا میں بھی مندر تعمیر کی تیاری کے دعوی کی اپوزیشن پارٹیوں نے تنقید کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy