Fri, 03 Dec 2021 20:18:14
شہر کے ایک ڈگری کالج میں زیر تعلیم اور گوجرکیرے علاقے میں واقع ہاسٹل میں قیام پزیر طلبہ کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں بعض طلبہ زخمی بھی ہوگئے ۔ مار پیٹ اور تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دیر رات ہاسٹل پر چھاپہ مار کر کئی طالب علموں کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:51:57
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 9,765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ملک میں کووڈ متاثرین کی کل تعداد اب تک بڑھ کر 3 کروڑ 46 لاکھ 06 ہزار 541 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ کی وجہ سے کل 477 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کووڈ سے اب تک کل 4 لاکھ 69 ہزار 724 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:48:21
دنیا بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان، حکومت ہند نے بیداری کے طور پر کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں سے ایک ان متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے لوگوں کی سخت اسکریننگ ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے دوران جمعرات کو کہا کہ حکومت نے 11 ممالک کو خطرے کے زمرے میں رکھا ہے۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:46:13
دہلی کے ایک وکیل نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لوک سبھا ایم پی شفیق الرحمان برق کے خلاف رام مندر کی تعمیر کے بارے میں ان کے حالیہ بیان پر دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق شفیق الرحمان برق نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ رام مندر زبردستی بنایا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر قانون کے خلاف ہے۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:43:04
ایسالگتاہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بالواسطہ بی جے پی کوفائدہ پہونچانے کی ڈگرپرچل رہی ہیں۔ اپوزیشن کے درمیان اختلاف کوہوادیتے ہوئے وہ کانگریس مکت بھارت کی طرف بڑھ رہی ہیں جوبی جے پی کابھی مشن ہے ۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:39:09
پارلیمانی اجلاس کے دوران صحافیوں کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی کے خلاف ملک کے مشہور و معروف مدیران، صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے آج پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ نکالا۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:36:34
وزیر ماحولیات گوپال رائے نے جمعرات کے روز کہا کہ قومی راجدھانی دہلی کے تمام اسکول 3 دسمبر سے ’انتہائی خراب‘ ہوا کے معیار کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:32:56
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح راجدھانی میں سمندری طوفان ’جواد‘ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاستی سطح پر تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
View more
Thu, 02 Dec 2021 20:29:39
کانگریس اور دیگر جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان بالا راجیہ سبھا ممبران کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy