Sat, 04 Dec 2021 11:15:44
لیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان ’جواد‘ آج یعنی ہفتہ کے روز شمالی آندھرا میں پہنچ سکتا ہے۔ اس طوفان کے سبب آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہونے کا خدشہ ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 11:12:17
زرعی قوانین کو واپس لینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر پارلیمنٹ کی مہر بھی ثبت ہو چکی ہے اس کے باوجود کسانوں کی تحریک لگاتار جاری ہے۔ کسان اب ایم ایس پی جیسے دیگر مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، سنگھو بارڈر پر سنیوکت کسان مورچہ کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا اور اس میں کسان مستقبل کی حکمت عملی پر غور و خوض کریں گے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 11:09:06
بنگلورو میں کورونا کے نئے اور خطرناک ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کے دو معاملے ملنے کے بعد کرناٹک حکومت نے کورونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر یا اومیکرون کے ممکنہ اثرات کے دوران مریضوں کے علاج کے لیے 18 ہزار نرسنگ طلبا (جو اپنے آخری سال میں ہیں) کو تربیت دینے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 11:06:30
نیشنل کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے مشیر نریش پروہت نے کہا ہے کہ بنگلورو میں اومیکرون سے متاثر پائے گئے ایک مقامی باشندے کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہونے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون پہلے سے ہی موجود تھی اور ہمیں اس کے بارے میں ابھی پتہ چلا ہے۔
View more
Fri, 03 Dec 2021 23:33:34
چھتیس گڑھ کی معروف سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
View more
Fri, 03 Dec 2021 23:31:18
گروگرام میں نماز کی ادائیگی کو لے کر احتجاج جاری ہے۔ گروگرام کے سیکٹر 37 میں نماز کے مقام پر مسلم کمیونٹی کے لوگ جمع تھے۔
View more
Fri, 03 Dec 2021 23:25:41
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے معاملے پر تعطل جاری ہے۔ گاندھی مجسمہ کے سامنے معطل ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
View more