Mon, 10 Oct 2022 11:45:04
سابق ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ ودھان سودھا سے چمبل کے ڈاکوؤں کو ماربھگانا ہے - جنتادل (ایس) کے جنتامترا پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمارسوامی نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہاکہ ریاستی عوام کے ٹیکس کا رقم لوٹ کر بدعنوانیاں کرتے ہوئے دستاویزات کو نذر آتش کرنے والی حکومت کو بے دخل کرنا ضروری ہے -
View more
Mon, 10 Oct 2022 11:41:48
ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہاکہ مذہب انسانوں کی بھلائی کے لئے ہونا چاہئے اورتنازعات وفساد مچانے کو بڑھاوا دینے والا مذہب دراصل مذہب ہی نہیں ہے -راشٹریہ بسواپرتشٹھان کی جانب سے یہاں پیلس گراؤنڈ میں منعقد کل مذہبی دھرماسنسد 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا -
View more
Mon, 10 Oct 2022 10:48:58
سما جوادی پارٹی کے بانی اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادود کا 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ اننہیں طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے۔ یہیں پر انہوں نے آخری سانسیں لیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 21:09:17
اترپردیش کے بہرائچ میں اتوار کی صبح برآمد ہونے والے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شامل 6 عقیدت مند کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 21:06:18
قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے وقفے وقفے پر ہو رہی بارش کے درمیان گلابی سردی نے دستک دے دی ہے۔ راجدھانی میں ہفتہ اور اتوار کی صبح سردی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ 3 دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 21:02:37
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں دروپدی کا ڈانڈا چوٹی کے قریب منگل کے روز برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے مزید ایک کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 29 ٹرینرز اور زیر تربیت کوہ پیماؤں میں سے اب تک 27 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:55:46
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو اتوار کے روز دوسری بار دراوڈا منیترا کزگھم (ڈی ایم کے) کا صدر منتخب کیا گیا۔ ڈی ایم کے کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایم کے اسٹالن کو دوسری بار پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ وزیر زراعت دورائی مروگن کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر ٹی آر بالو کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:51:15
ضلع شمالی کینرا میں یہ خبر پھر سے گرم ہوگئی ہے کہ ضلع ایس پی ڈاکٹر سومن کا تبادلہ کروانے کے لئے لابی بنانے والے ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وزیر اعلیٰ بومئی نے ان کی بات مان لی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر تک ایس پی ڈاکٹر سومن آئی پی ایس کا تبادلہ کر دیا جائے گا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 20:47:26
مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق تعلقہ کے بائلور کراس میں نیشنل ہائی وے 66 پر کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک انجان خاتون ہلاک ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy