Sun, 09 Oct 2022 11:45:37
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تفتیش کار (ایگزامینیشن ان چیف) کو اسی دن یا جرح کے اگلے دن گواہ کابیان درج ہونا چاہیے۔ اسے ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔ کورٹ نے یہ تبصرہ ایک قتل کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے 2 افراد کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:36:43
سی بی آئی نے میگھالیہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے پوچھ گچھ کی ہے۔ میڈیانے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میگھالیہ کے سابق گورنر سے سی بی آئی نے دہلی ہیڈ کوارٹر میں ان کے الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:17:09
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مرکزی اور بعض ریاستی حکومتوں کی طرف سے ملک میں اسرائیل کے طرز پر بلڈوزر کلچر کو جاری کرنا نہایت افسوسناک اور ملک کیلئے رسوا کن ہے، ہندوستان کی شبیہ ایک ایسے جمہوری ملک کی رہی ہے، جس میں ہر شہری کو پُر امن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی دی گئی ہے،
View more
Sun, 09 Oct 2022 11:03:53
حکومت کرناٹک نے تعلیمی نظام میں بار بار تبدیلی کرنے کی اپنی عادت کو دہراتے ہوئے اب بنیادی تعلیم کے شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ رواں سال سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لئے پبلک امتحان کروایا جائے گا۔اس ضمن میں 12اکتوبر کو محکمہ تعلیمات کی طرف سے سرکاری حکم نامہ جاری کیا جا سکتا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:59:03
مہاراشٹر میں شیوسینا کے ایکناتھ شنڈے اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے دھڑے کے درمیان پارٹی کے نام اور تیر کمان کے نشان کے حق کو لے کر چل رہی قانونی جنگ کے درمیان الیکشن کمیشن نے ہفتہ کی شام ایک اجلاس منعقد کیا اور دونوں دھڑوں کے شیو سینا کا نام اور پارٹی کا نشان استعمال کرنے سے براہ راست پابندی عائد کر دی۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:53:24
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی مکامہ اور گوپال گنج میں ضمنی انتخاب ہارنے جا رہی ہے۔ اسی شکست کے خوف سے ہی بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر میرے کنبہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:48:08
دہلی-این سی آر اور اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، گجرات کے کئی علاقوں میں ہفتہ کے روز بارش نے لوگوں کی معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ کچھ ریاستوں میں یہ حالات آنے والے چند دنوں تک جاری رہنے والے ہیں۔ 9 اکتوبر یعنی اتوار کے روز تو اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، ہماچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آسام اور اروناچل پردیش میں بھی طوفانی بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:42:38
دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس، وزارت داخلہ، حکومت، نفرت پھیلانے والے میڈیا کے ایک حصے پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سٹی زن کمیٹی نے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق تمام حقائق کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2022 10:37:13
راجستھان کے جودھپور سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں یکے بعد دیگرے 6گیس سلینڈرپھٹنے سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی ہے،اور16لوگ زخمی ہوگئے ہیں،کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy