Mon, 10 Oct 2022 20:17:07
اتر پردیش کے تمام اضلاع میں بارش کی وجہ سے حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ موسم کے پیش نظر نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، مراد آباد، بجنور، کانپور، آگرہ، بلند شہر وغیرہ سمیت کئی اضلاع میں پیر کو اسکولوں میں چھٹیوں کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:12:18
ایک نوجوان جوڑی نے اپنے ہی گھر میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی مگر اس انتہائی اقدام کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 20:09:10
پڈوبیدری کے پانیور میں گزشتہ دو دن سے لاپتہ خاتون کی لاش غیر مستعمل کنویں سے برآمد ہوئی جس کی شناخت رکشیتا (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:53:19
ریلوے بورڈ نے جمعہ کو بنگلورو اور میسور کو جوڑنے والی ٹرین کا نام ٹیپو ایکسپریس سے بدل کر وڈیار ایکسپریس کر دیا۔نام کی تبدیلی کا اعلان میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا نے کیا ۔ ٹرین کا نام تبدیل کرنے پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:45:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں نفرت کے شکنجے میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لیے انہیں بھٹکنے سے بچانے کیلئے ان کو روزگار دے کر ان کے مستقبل سنوارنے کی ضرورت ہے -اتوار کو فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ یہ آج صبح کی بھارت جوڑو یاترا کی تصویر ہے -
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:42:56
ریزرو بینک آف انڈیا جلد ہی مخصوص استعمال کے امور کیلئے ڈجیٹل روپیہ (ای روپیہ) کی شروعات کرے گا-ریزرو بینک نے ہندوستان کیلئے سینٹرل بینک ڈجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) پر ایک خاکہ نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے اس طرح کی پائلٹ شروعات کی رینج اور دائرہ وسیع ہوتا ہے، ریزرو بینک وقتاً فوقتاً، ای روپیہ کی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرے گا-
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:40:36
الیکشن کمیشن نے ہفتہ (8 اکتوبر) کو شیو سینا کے کمان اور تیر کے نشان پر تنازعہ کے درمیان شیو سینا کے انتخابی نشان کو منجمد کر دیا تھا - الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے شنڈے اور ٹھاکرے کے دھڑوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی پارٹی کیلئے تین نئے نام اور نشان کے ساتھ آئیں - دونوں گروپوں کو الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب نشانات میں سے ایک نیا نشان منتخب کرنا ہوگا اور پیر (10 اکتوبر) تک جواب دینا ہوگا- اس معاملہ پر اب د
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:17:06
کانگریس کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ششی تھرور نے اتوار کو کہا کہ گاندھی خاندان انہیں اور ان کے مخالف ملکارجن کھرگے کو آشیرواد دے رہا ہے، اور ان میں سے کسی کے ساتھ کوئی تعصب نہیں ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2022 12:09:43
نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمدو بوہاری نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کشتی الٹنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے جمعہ کو سرکاری طور پر سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کی اطلاع دی تھی اور غم کا اظہار کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy