Wed, 12 Oct 2022 10:55:10
2013 میں مظفر نگر میں ہوئے زبردست فساد میں کوال گاؤں کے رہنے والے بی جے پی لیڈر اور موجودہ کھتولی رکن اسمبلی وکرم سینی کو مظفر نگر ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ وکرم سینی کو یہ سزا کوال میں ایک طبقہ کے خلاف لوگوں کو مشتعل کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ پہنچانے کے لیے سنائی گئی ہے۔ رکن اسمبلی کے ساتھ 12 دیگر لوگوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ 2 سال کی اس سزا کے علاوہ ان سبھی کو
View more
Wed, 12 Oct 2022 10:50:46
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے راج موہن گاندھی کی ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی کو جموں و کشمیر معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 12 Oct 2022 10:47:34
خوردنی اشیاء معاملوں کی ریگولیٹری ایف ایس ایس اے آئی (فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا) نے اپنے ایک فیصلہ کے تعلق سے بتایا ہے کہ ہندوستان میں خوردنی اشیاء (فوڈ پروڈکٹس) کی برآمدگی کی خواہش رکھنے والی بیرون ملکی کمپنیوں کو اب رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ جن پروڈکٹس کے لیے کمپنی کو رجسٹر کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں دودھ، بچوں کا کھانا، گوشت، مچھلی و انڈے کا پاؤڈر شامل ہے۔ اتھارٹی کا نیا حکم یک
View more
Wed, 12 Oct 2022 10:43:42
بی جے پی لیڈر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان پر سماج میں نفرت پھیلانے اور تقسیم کرنے کا الزام لگنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی ہیں جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔ پرویش ورما بھی ان لیڈروں میں شامل ہیں اور انھوں نے گزشتہ دنوں مسلمانوں کے مکمل بائیکاٹ پر مبنی جو بیان دیا ہے اس پر شروع ہوا ہنگامہ ابھی تک جاری
View more
Wed, 12 Oct 2022 10:39:45
ریاستی وزیر برائے صحت وخانداین بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے عالمی یوم نفسیاتی صحت کے پیش نظر ”ٹی۔منس“ نامی اسکیم جاری کی ہے جس کے لئے کرناٹک میں جاری ای۔ منس اسکیم مشعل راہ ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس (نمہانس) کے کانوکیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کا اظہارکیا۔
View more
Tue, 11 Oct 2022 20:53:45
ایسا لگتا ہے کہ پریش میستا کی موت کے معاملہ کو بی جے پی اس بار بھی اسمبلی الیکشن تک کسی بھی حالت میں زندہ رکھنا اور اس سے حسب سابق سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ، کیونکہ تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی طرف سے اس معاملہ کو قتل نہ ہوتے ہوئے ایک عام موت قرار دینے والی 'بی' رپورٹ عدالت میں داخل کیے جانے کے بعد اسے قبول کرنے کے بجائے اس معاملہ کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے ۔
View more
Tue, 11 Oct 2022 12:50:37
یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا پیر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کے بعد یوپی میں اگلے چھ ماہ کے اندر ضمنی انتخابات کے راستے دوبارہ کھل گئے ہیں۔دراصل ملائم یادو اس وقت سماج وادی پارٹی کے ایم پی تھے۔ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا الیکشن مین پوری سے لڑا تھا، جو ایس پی خاندان کی روایتی سیٹ ہے۔ تب بی جے پی نے پریم سنگھ شاکیہ کو ان کیخلاف اپنا
View more
Tue, 11 Oct 2022 12:44:24
یوکرین نے ماسکو کی طرف سے تازہ ترین میزائل حملوں کے بعد طلب کئے گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے دوران روس پر ’دہشت گرد ملک‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔
View more
Tue, 11 Oct 2022 11:57:37
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy