Sat, 08 Oct 2022 22:39:05
کرناٹک میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے جھوٹا بنانے کے لیے اور غلط طریقے سے پیش کرنے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔‘‘
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:33:54
تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کر دیا گیا ہے اور پارٹی سربراہ چندرشیکھر راؤ اسے قومی پارٹی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حالانکہ پارٹی کا نام بدلے جانے کے بعد کئی سیاسی لیڈران نے اسے بلاوجہ کی کوشش قرار دیا ہے۔ اب اس تعلق سے کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کا بیان سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 22:25:15
کانگریس کا ماننا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ سیاست کی بنیاد ہونی چاہئیں اور عام لوگوں کے ایشوز عوامی مباحث کا اہم موضوع ہونے چاہئیں۔ کانگریس نے بی جے پی پر بھٹکاؤ کی پالیسی کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’خود آر ایس ایس لیڈروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری فکر کا موضوع ہے۔ یہ پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اثر ہے کہ آر ایس ایس بھی ان ایشوز پر بات کر رہا
View more
Sat, 08 Oct 2022 12:57:41
قومی دارالحکومت میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ یہ قدم مرکزی حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ جبکہ پی این جی (پائپڈ گیس) کی قیمت میں گزشتہ دو ماہ میں پہلی بار اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 12:53:41
گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جمعہ کو تجارتی مرکز ممبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،اس کا سلسلہ ہفتہ کی صبح بھی وقفے وقفے سے جاری بارش نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا،جس کے نتیجے میں شہر کے کئی حصے پانی میں ڈوب گئے۔ اور شہری نظام درہم برہم کر دیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 12:40:17
گائے اور اس قبیل کے جانوروں میں گلٹھیوں والا جلدی مرض "لمپی اسکِن ڈیسیز" آج کل عوام کے لئے تشویش بنا ہوا ہے ، جس میں بڑی تیزی سے مویشیوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں ۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 11:32:07
ملک کے تجارتی دارالحکومت عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کو صبح سویرے اور پھر شام میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ عام طور پر ممبئی میں 30 ،ستمبر کو مانسون ختم ہو جاتا ہے۔ جنوبی اور جنوبی وسطی ممبئی میں بھاری بارش سے شہری نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 11:27:47
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا پارٹی پر اپنے اختیار کا دعویٰ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کیا ہے۔ جواب میں ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور شیوسینا کے دیگر باغی ارکان اسمبلی پہلے ہی اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ چکے ہیں، لہذا وہ پارٹی کے انتخابی نشان کے حوالے سے اپنے حق کی بات نہیں کر سکتے۔
View more
Sat, 08 Oct 2022 11:24:40
مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو گراکر اقتدار میں آنے والی مہاراشٹرا کی شندے-فڈنویس حکومت کے دور اقتدار کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر نانا پٹولے نے ان 100 دنوں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شندے فڈنویس کا 100 دن کا دور مکمل طور پر ناکام رہا ہے اور حکومت کا پورا وقت غنڈہ گردی، لوگوں کو ہراساں کرنے، استقبالیہ تقاریب، مندروں کی زیارت اور کرسی بچانے میں گزرا۔ انہوں نے کہا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy