Sat, 05 Nov 2022 11:56:36
گجرات کے محکمہ شہری ترقی نے موربی پل حادثہ میں 51 بچوں سمیت 141 افراد کی موت کے بعد موربی بلدیاتی ادارے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سندیپ سنگھ جالا کو معطل کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 11:54:16
دہلی کی ہوا میں گھلے زہر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ راجدھانی میں آج بھی فضائی معیار انتہائی خراب کیٹیگری میں ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 11:51:02
آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ٹی ڈی پی (تلگودیشم پارٹی) کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو کے قافلہ پر جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا، جس میں ان کے چیف سیکورٹی آفیسر زخمی ہو گئے۔ واقعہ این ٹی آر ضلع کے نندی گاما میں شام 6 سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور علاقہ میں بھاری پولیس فوسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:33:47
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں خطرناک حد تک پہنچنے والی فضائی آلودگی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کے لیے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے چیف سکریٹریز کو 10 نومبر کو ذاتی طور پر یا ورچوئل ذرائع سے شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:30:11
آسٹریلیا نے گلین میکسویل (54 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جمعہ کو سپر-12 ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو چار رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 169 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان صرف 164 رنز بنا سکا۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:27:01
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ایک خاتون پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جس نے ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کرنے کی عرضی میں فریق کے طور پر پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:18:39
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعے کے روز علاحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کے یہاں صنعت نگر علاقے میں واقع رہائشی مکان کو ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو ہوا دینے کے معاملے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عارضی طور پرمنسلک کر دیا۔
View more
Fri, 04 Nov 2022 22:15:37
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ راجدھانی دہلی کے پرائمری اسکول کل 5 نومبر سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پانچویں جماعت سے اوپر کی کلاسوں کے لیے تمام بیرونی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہلی میں گاڑیوں کے لیے طاق و جفت فارمولہ کے نفاذ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ کیوال نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy