Sun, 06 Nov 2022 21:13:14
مجوزہ سمارٹ سٹی کے تحت تعمیر ہونے والی سینٹرل مارکیٹ کے منصوبہ میں 9 بیف کی دکانوں کے لئے گنجائش رکھے جانے پر وشوا ہندو پریشد نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیف کی دکانوں کو بلیو پرنٹ سے نہ ہٹانے پر سخت ترین احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 13:04:42
کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی ایم پی رینوکاچاریہ نے ہفتہ کے روز اپنے بھتیجے چندرشیکھر کی موت معاملے میں جانچ کو لے کر پولیس محکمہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا اور ناراضگی ظاہر کی ہے۔ رینوکاچاریہ کا کہنا ہے کہ ’’اگر رکن اسمبلی کے بیٹے (رینوکاچاریہ اپنے بھتیجے کو اپنا بیٹا کہتے ہیں) کو سیکورٹی نہیں دی جا سکتی تو عام آدمی کی کیا حالت ہوگی؟‘‘
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:59:23
موربی میں جھولنے والا بریج گرنے کے معاملے میں گرفتار ملزم کی پولس ریمانڈ کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ پتہ چلا ہے کہ سرکاری وکیل نے دستاویزات کی کراس تصدیق کے لیے ان کو مزید ریمانڈ میں درخواست کی تھی، مگر عدالت نے مزید کوئی ریمانڈ دینے سے انکار کردیا۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:50:18
سپریم کورٹ ملازمتوں اور تعلیم میں معاشی طور پر کمزور طبقوں (ای ڈبلیو ایس) کے لئے 10 فیصد ریزرویشن کے جواز کو چیلنج کرنے والی پی آئی ایل پر پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:36:18
شمالی ہند کی پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں ۱۲؍نومبر کو اسمبلی کی ۶۸؍ سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس ریاست کو جیتنے کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونوں کی جانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارہا ہے۔ اسی کے تحت جہاں کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے وہیں بی جےپی نےاپنے اسٹارکیمپینروزیر اعظم مودی کو میدان میں اتار دیا ہےجس کی وجہ سے مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:27:03
توٹیلگنڈی نامی مقام پر بھائیوں کے درمیان جائداد کے تعلق سے کھڑا ہونے والا جھگڑا بالآخر ایک بھائی کے قتل پر ختم ہوا۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:22:02
ضلع ایس پی کی خدمات انجام دینے والی ایک فرض شناس پولیس افسر سومن پینیکر کا تبادلہ کروانے میں سیاسی لیڈروں کا ہاتھ ہونے کی بات کھل کر سامنے آئی تھی ، لیکن اب سننے میں آ رہا ہے کہ خود بی جے پی اراکین اسمبلی کے بیچ آپس میں ٹھن گئی ہے ۔
View more
Sun, 06 Nov 2022 11:14:15
گجرات اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں بھی تیز سے تیز تر ہو گئی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جو عآپ (عام آدمی پارٹی) اور اروند کیجریوال کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والا ہے۔ ہفتہ کے روز کانگریس نے عآپ پر گجرات میں بڑی مقدار میں رقم خرچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اروند کیجریوال کی پارٹی کے امیدوار بی جے پی طے کر رہی ہے
View more
Sun, 06 Nov 2022 02:07:14
اسکوٹر سے گرتے ہی لڑکے کی موت واقع ہوجانے کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔ واردات سنیچر شام کوبھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پیش آئی۔ لڑکے کی شناخت عبداللہ ابن فیض افریکہ (14) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy